گورنرخیبرپختونخواہ نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میںکئی معاملات پر نوٹس لے لیا

اعلیٰ سطحی پانچ رکنی انکوئری کمیٹی قائم کردی جو تمام معاملات کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ سات روزمیں گورنر کو پیش کرے گی

جمعہ 11 جنوری 2019 12:27

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) گورنرخیبرپختونخواہ نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ کرپشن‘ مالی بدعنوانیوں‘ قواعد و ضوابط کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں‘ میرٹ کے خلاف ترقیوں اور اساتذہ کی طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی پانچ رکنی انکوئری کمیٹی قائم کردی جو تمام معاملات کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ سات روزمیں 17/ جنوری 2019 تک اپنی رپورٹ گورنر کو پیش کرے گی۔

باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے جامعہ گومل ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ کئی عرصہ سے مبینہ جاری مالی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں سمیت قواعد ع ضوابط کے برعکس غیرقانونی بھرتیوں‘ میرٹ کے خلاف ترقیوں اوراکیڈمک سٹاف کی طالبات کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کی شکایات کا بالآخر نوٹس لیا اور ان تمام معاملات و شکایات کی تحقیقات کے لئے ایک اعلیٰ سطحی پانچ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںگورنرہاؤس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سپیشل سیکرٹری ہائرایجوکیشن کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی میں دیگر ممبروںمیں ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ‘ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ‘ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شامل ہیں جو گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ مالی بدعنوانیوں‘بے ضابطگیوں‘ غیرقانونی تقرریوں‘ تبادلوں‘ ترقیوں‘ اختیارات کے ناجائز استعمال اور ٹیچنگ سٹاف کی جانب سے جامعہ کی طالبات کے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے سنگین نوعیت کے الزامات کی تحقیقات کرے گی اور تحقیقاتی کمیٹی سات روز کے اندر اندر اپنی رپورٹ17 /جنوری 2019 تک گورنرخیبرپختونخواہ کو ارسال کردے گی۔

ادھر گورنرخیبرپختونخواہ جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیںکے اس اقدام کو ڈیرہ اسماعیل خان میں بہت سراہا گیا ہے اور تحقیقاتی کمیٹی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ گومل میں عرصہ دراز سے مبینہ کرپشن‘ مالی بدعنوانیوں‘ قواعد وضوابط کے خلاف بھرتیوں اور ترقیوں سمیت من پسند افراد کی تقرری وتبادلوں اور اساتذہ کی جانب سے طالبات کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کے واقعات کے خلاف جامعہ کے بعض اساتذہ ‘ طلبہ اور شہریوں کی جانب سے گزشتہ کئی مہینوں سے احتجاجی مظاہرے اوردھرنے جاری رہے جن کا بالآخر چانسلر نے نوٹس لے لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گومل یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کے واقعات بہت زیادہ ہیں تاہم اب تک کم از کم چھ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں مبینہ طورپرجامعہ کے کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز اکیڈمک سٹاف ملوث ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ  عالمی  کانفرنس 15اکتوبر ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ عالمی کانفرنس 15اکتوبر ..

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو  منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت  اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم  سے متعلق  کانفرنس کے انتظامات  کاجائزہ

وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے متعلق کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ