مصرکی جامعہ الازھر میںمرد ساتھی کو گلے لگانے پر خاتون طالبہ یونیورسٹی سے خارج

خاتون نے جامعہ الازہر کی ایک بری تصویر پیش کی جو سختی سے مرد و خواتین کے ملنے جلنے کے خلاف ہے،انتظامیہ

پیر 14 جنوری 2019 14:26

مصرکی جامعہ الازھر میںمرد ساتھی کو گلے لگانے پر خاتون طالبہ یونیورسٹی سے خارج
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) مصر کی معروف درس گاہ جامعتہ الازہر نے ایک ویڈیو میں طالبہ کو مرد ساتھی کو گلے لگانے پر ادارے کی ساکھ مجروح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے یونیورسٹی سے خارج کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک نوجوان کو گلدستے کے ساتھ خاتون کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے دیکھا گیا،جس میں کچھ گفتگو کے بعد دونوں فرطِ جذبات میں گلے ملے، ویڈیو سے ظاہر ہورہا تھا کہ نوجوان نے خاتون کو مغربی انداز میں شادی کی پیشکش کی۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کی عکس بندی جامعہ الازہر میں نہیں کی گئی بلکہ اسے مصر کے شمال میں قائم جامعہ المنصورہ میں ریکارڈ کیا گیا۔اس کے باوجود منصورہ میں موجود جامعہ الازہر کی انضباطی کونسل نے قطعی طور پر خاتون طالبہ کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی تصدیق جامعہ کے ترجمان احمد زاری نے بھی کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کی وجہ سے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے خاتون کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ انہوں نے جامعہ الازہر کی ایک بری تصویر پیش کی جو سختی سے مرد و خواتین کے ملنے جلنے کے خلاف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نامحرم مرد و خاتون کا گلے ملنا ’معاشرے کے اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے‘، تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ خاتون اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتی ہیں۔دوسری جانب جامعہ المنصورہ کے ترجمان کا بھی کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان پر بھی پابندی عائد ہوسکتی ہے، جس کے لیے ادارے کی انضباطی کونسل جلد اجلاس بلا کر سزاکا تعین کرے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر نے نیورولوجی میں ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی