دبئی سمیت عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارشیں،تعلیمی ادارے بند

دبئی کے بھی متعدد علاقوں کو گرد آلود ہواوں نے لپیٹ میں لے لیا،شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

دبئی سمیت عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارشیں،تعلیمی ادارے بند
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2019ء)دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارشیں اور گرد و غبار کا سلسلہ جاری ہے، دبئی میں بارش اور تیز ہوائوں کے باعث گلوبل ولیج ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شارجہ میں گرد آلود ہوائوں کے راج کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ عجمان اور ابوظبی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، دبئی کے بھی متعدد علاقوں کو گرد آلود ہواوں نے لپیٹ میں لے لیا۔گرد آلود موسم کی وجہ سے متعدد اسکولوں میں جلد چھٹی کردی گئی۔

Your Thoughts and Comments