الجزائر کے اسکولوں میں نماز کی ممانعت ، علماء تنظیم کا حکومت کوانتباہ

قوم کے دائمی رجحانات کو سرخ لکیر سمجھیں جن کے قریب کسی صورت نہیں پھٹکا جا سکتا،علماء ایسوسی ایشن

جمعرات 7 فروری 2019 15:43

الجزائر کے اسکولوں میں نماز کی ممانعت ، علماء تنظیم کا حکومت کوانتباہ
الجیریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) الجزائر میں علماء دین کی سب سے بڑی تنظیم نے کہاہے کہ دینی امور کے ساتھ سرکاری عہدے داران کی چھیڑ چھاڑ کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ موقف الجزائر کی وزیر تعلیم نوریہ بن غبریت کے اٴْس بیان کے جواب میں آیا ہے جس میں خاتون وزیر نے کہا تھا کہ نماز ادا کرنے کی جگہ گھر ہے ، اسکول نہیں۔

علماء ایسوسی ایشن کے سربراہ عبدالرزاق قسوم نے باور کرایا کہ ایسی کوئی چیز نہیں جو تعلیمی اداروں کے اندر نماز کی ممانعت کے حوالے سے ہدایات جاری ہونے کی تصدیق کرے مگر الجزائر کی شناخت اور دائمی رجحانات ثابت ہیں جن کو کئی دہائیوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔علماء ایسوسی ایشن کے سربراہ نے آئندہ صدارتی انتخابات کے امیدواروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قوم کے دائمی رجحانات کو سرخ لکیر سمجھیں جن کے قریب کسی صورت نہیں پھٹکا جا سکتا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اسکولوں کے اندر نماز کی ممانعت کی حمایت میں خاتون وزیر کا بیان پیرس میں الجزائری اسکول کی پرنسپل کے ایک فیصلے کے بعد سامنے آیا۔ مذکورہ پرنسپل نے اسکول کے اندر نماز ادا کرنے پر ایک طالبہ کو ہفتے بھر کے لیے کلاس سے باہر کر دیا تھا۔ پرنسپل نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر طالبہ کے سرپرست نے اس تحریری بیان پر دستخط نہ کیے کہ ان کی بیٹی آئندہ اسکول میں نماز ادا نہیں کرے گی ،،، تو طالبہ کو حتمی طور پر اسکول سے نکال دیا جائے گا۔

الجزائر کی وزیر تعلیم نوریہ بن غبریت نے اسکول پرنسپل کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے تعلیمی اداروں میں جانے کا مقصد تعلیم و تدریس ہے اور اس طرح کے معمولات (نماز) گھر میں انجام دیے جاتے ہیں۔الجزائر کی خاتون وزیر تعلیم اس سے قبل اسکول کی نصابی کتابوں کے اندر سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی عبارت بھی حذف کرا چکی ہیں۔ اس مرتبہ انہیں عوامی حلقوں کی جانب سے سخت برہمی کا سامنا ہے جن کے نزدیک نوریہ بن غبریت کا بیان دین کو نشانہ بنانے کی کوشش اور قانون سے تجاوز ہے جو کسی بھی جگہ نماز ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور  میں  22ویں کانووکیشن کا انعقاد

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور میں 22ویں کانووکیشن کا انعقاد

قراقرم یونیورسٹی میں قراقرم گریجویٹ سکول میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

قراقرم یونیورسٹی میں قراقرم گریجویٹ سکول میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

جامعہ کراچی میں2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز

جامعہ کراچی میں2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز

جامعہ کراچی میں2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز

جامعہ کراچی میں2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے      امتحانی مراکزکے دورے ، انتظامات کا جائزہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے امتحانی مراکزکے دورے ، انتظامات کا جائزہ

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کیفنانشنل ایڈ آفس اورہائیرایجوکیشن ..

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کیفنانشنل ایڈ آفس اورہائیرایجوکیشن ..

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاورمیں یوتھ روبو ٹیک 24 '' کے میگا ایونٹ کا انعقاد

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاورمیں یوتھ روبو ٹیک 24 '' کے میگا ایونٹ کا انعقاد