سرگودھا یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپس کیس میں وائس چانسلر محمد اکرم ،رجسٹرار رائوجمیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

حتساب عدالت کا ملزمان کو 28فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم ،آئندہ تاریخ سماعت پر ملزمان میں ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی

جمعرات 14 فروری 2019 17:20

سرگودھا یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپس کیس میں وائس چانسلر محمد اکرم ،رجسٹرار رائوجمیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) احتساب عدالت نے سرگودھا یونیورسٹی کی جانب سے لاہور اور منڈی بہائوالدین میں کھولے گئے غیر قانونی کیمپس کیس میں سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد اکرم اور رجسٹرار رائو جمیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ۔احتساب عدالت نے ملزمان کو 28 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

آئندہ تاریخ سماعت پر ملزمان میں ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی ۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق تین ملزمان محمد اکرم، شانزے شفیق اور وارث ندیم پلی بارگین کے تحت رہائی حاصل کر چکے ہیں ،ملزمان نے مجموعی طور پر 11کروڑ، 14لاکھ، 99ہزار 834روپے کی پلی بارگین کی ، شانزے شفیق نے 4کروڑ 76لاکھ 156روپے کی رقم واپس کروانے کی یقین دہانی کروائی،وارث ندیم نے 5کڑور 25لاکھ16ہزار 19روپے کی پلی بارگین کی ہے، وارث ندیم نے پہلی قسط 2کڑور13لاکھ 83ہزار 659 جمع کروا دیئے ہیں ،وارث ندیم کی جانب سے 1کڑور19لاکھ999ہزار کی 2 مساوی اقساط جمع کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، محمد اکرم نے 2کروڑ 18 لاکھ88ہزار 78 روپے کی پلی بارگین کی ہے، اکرم چوہدری نے پہلی قسط 75لاکھ روپے چیئرمین نیب کے اکائونٹ میں جمع کروا دی ہے، اکرم چویدری کی جانب سے بقیہ رقم 2 مساوی اقساط میں جمع کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے بتایا کہ عدالت نے 6ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا لیکن ملزم میاں جاوید جیل میں فوت ہو گیا تھا ،غیر قانونی برانچ بنانے کے کیس میں متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،سابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی محمد اکرم ، اور سابق رجسٹرار بریگیڈئر (ر) جمیل،کو گرفتار کیا تھا، لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹو میاں جاوید اور ڈائریکٹر ایڈمن محمد اکرم ،بھی گرفتار کیا تھا،منڈی بہائوالدین کیمپس کے چیف ایگزیکٹو وارث ندیم وڑائچ اور اسکے پارٹنر میاں نعیم بھی گرفتارکیا گیا،ملزمان نے طلبہ سے کروڑوں روپے اکھٹے کئے ،غیر قانونی کیمپس قائم کئی,پھر امتحانات لئے اور نہ ڈگریاں جاری کیں،چیف جسٹس نے معاملے کا سوموٹو نوٹس لیا اور کیس ڈی جی نیب لاہور کو منتقل کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ  عالمی  کانفرنس 15اکتوبر ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ عالمی کانفرنس 15اکتوبر ..

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره