انسانی سرمائے کے مؤثر استعمال سے بہتر قابل عمل معیشت سازی میں کلیدی کردار ادا کیا جا سکتا ہے،

قومیں بنانے کیلئے صرف حکومتیں ہی نہیں عوام اور سماجی اصلاحات میں کردار ادا کرنے والے تمام اداروں کے کردار کی ضرورت ہے، موجودہ تعلیمی پیمانے میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے علمی استعداد کے مطابق بنانا ہوگا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

بدھ 12 جون 2019 16:25

انسانی سرمائے کے مؤثر استعمال سے بہتر قابل عمل معیشت سازی میں کلیدی کردار ادا کیا جا سکتا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معیاری تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی سرمائے کے مؤثر استعمال سے بہتر قابل عمل معیشت سازی میں کلیدی کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ بدھ کو نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جن ممالک نے شاندار ترقی پائی ہے وہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ آخر کار تعلیم سے ہی ترقی اور غربت کے خاتمہ کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ مستند ابلاغی مہارتوں سے طالب علموں تک علم کی منتقلی کیلئے اچھی تدریسی تعلیم ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت متعارف ہونے کے باوجود انسانی عنصر میں تدریس کی اہمیت مروجہ ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے پرائمری اور اعلیٰ تعلیم کی سطح پر اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ترقی کی بنیاد سنیارٹی اور اہلیت ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلیمی پیمانے جن میں طالب علموں کی کارکردگی جانچی جاتی ہے ضرورت ہے، اس میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے علمی استعداد کے مطابق بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومیں بنانے کیلئے صرف حکومتیں ہی نہیں بلکہ عوام اور سماجی اصلاحات میں کردار ادا کرنے والے تمام اداروں جن میں مسجد، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا شامل ہے، کے کردار کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں سے عالمی معیشت میں نمایاں تبدیلی ہوئی ہے، تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے طالب علموں کو بہتر علمی مہارت سے لیس کرنا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت معیاری اعلیٰ تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن اعلیٰ معیار کے انسانی سرمائے کی ترقی کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے گی، نیشنل اکیڈمی برائے ہائیر ایجوکیشن سکل ڈویلپمنٹ اور استعداد کار کیلئے ایک بہترین مرکز ثابت ہوگی۔

اس کا بنیادی مقصد تدریس اور تحقیق کے ساتھ ساتھ اکیڈمک گورننس اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں لیڈر شپ بڑھانا ہے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت ملک میں تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس نے مختلف تدریسی پروگراموں کیلئے وسائل مختص کئے ہیں۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے قوم سازی میں معیاری تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہ عطائے اسناد 14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہ عطائے اسناد 14مئی کو ہوگا

نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

انٹرمیڈیٹ طلبا کی امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئےشکایات پورٹل متعارف

انٹرمیڈیٹ طلبا کی امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئےشکایات پورٹل متعارف

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام  ملک بھر میں امتحانات     کل سے شروع ہو نگے

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی پہلی خاتون سربراہ کا تقرر

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی پہلی خاتون سربراہ کا تقرر

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور  میں  22ویں کانووکیشن کا انعقاد

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور میں 22ویں کانووکیشن کا انعقاد