محکمہ صحت ، تعلیم سمیت محکموں کوفعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء)ڈپٹی کمشنرہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی ہدایت ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کو فعال بنانے اور ڈاکٹرز اور سٹاف کو ڈیوٹیوں کا پابند بنانے کیلئے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کی سخت مانیٹرننگ کی جائے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کرمریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے فرائض میں غفلت و لاپرواہی کسی صورتبرداشت نہیں کرینگے عوام کو تمام تر طبی سہولیات انکی دہلز پر فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے حکم پر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کااچانک دورہ کرنے کے موقع پر ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکس اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جمعہ خان بزدار نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت ضلع ہرنائی کے تمام مرکز صحت کوفعال بنانے کیلئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ تراقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال و دیگر مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو اپنی فرائض پابندی سے سرانجام دینا ہوگی انہوں نے کہاکہ اسطرح اچانک دورے کرتے رہے گے کسی بھی مرکز صحت میں کوئی سٹاف غیر حاضرپایا گیا توانکے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں ، او،پی،ڈی،آپریشن تھیٹر، ڈسپنسری، ادویات سٹورز، وارڈز، ایکسرے، ڈینٹل ، لیبارٹری کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کیا اسکے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیر تعمیر مختلف بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا۔

Your Thoughts and Comments