وویمن یونیورسٹی صوابی میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے تقریب

وویمن یونیورسٹی صوابی میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے تقریب
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء)وویمن یونیورسٹی صوابی میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ایک تقریب کااہتمام کیاگیا،تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکرکے شہداء کشمیرکوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

پروفیسرڈاکٹردوست محمدخان نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اوراس کا تحفظ ہرپاکستانی فرض ہے۔ تقریب میں طلبہ اورفیکلٹی ممبران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اسی دن کے حوالے سے یونیورسٹی کے شعبہ پاکستان سٹڈیزکے لیکچررعبدالجبارنے کشمیرکے تاریخی پس منظراورموجودہ صورتحال پرروشنی ڈالی۔

Your Thoughts and Comments