پنجاب میں امتحانی نظام کو مکمل طور پہ بدلنے کا فیصلہ کر لیا گیا

100میں سے نمبر نہیں آئیں گے اور نہ فرسٹ یا سیکنڈ پوزیشن آئے گی بلکہ اے، بی اور سی گریڈ دیا جائے گا

منگل 20 اگست 2019 18:52

پنجاب میں امتحانی نظام کو مکمل طور پہ بدلنے کا فیصلہ کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 اگست2019ء) پنجاب میں امتحانی نظام کو مکمل طور پہ بدلنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں 100میں سے نمبر نہیں آئیں گے اور نہ ہی فرسٹ یا سیکنڈ پوزیشن آئے گی بلکہ اے، بی اور سی گریڈ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانوں میں گریڈنگ سسٹم کی منظوری دے دی ہے اور یہ فارمولہ فائنل کر لیا گیا ہے کہ کتنے نمبروں پر کون سا گریڈ دیا جائے گا۔

پنجاب کابینہ کے فیصلے کے مطابق جو طلباء 90 سے 100 نمبرز کے درمیان نمبر لیں گے انہیں اے پلس گریڈ دیا جائے گا، 87 سے 89 نمبرز کے درمیان اے گریڈ، 82 سے 86 نمبروں کے درمیان بی پلس گریڈ ہوگا۔ اسی طرح 77 سے 81 نمبرز کے درمیان بی گریڈ، 70 سے 76 نمبرز کے درمیان سی پلس گریڈ، 60 سے 69 نمبرز کے درمیان سی گریڈ، 50 سے 59 نمبروں کے درمیان ڈی پلس گریڈ ہوگا جبکہ 40 سے 49 نمبرز کے درمیان ڈی گریڈ اور سب سے کم 33 سے 39 نمبرز پر ای گریڈ دیا جائے گا جبکہ 33 سے کم نمبرز لینے والے طلباء فیل تصور کیے جائیں گے اور انہیں ایف گریڈ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ نے منظوری دے دی ہے اور اب پنجاب میں گریڈنگ سسٹم کا اطلاق 2020ء سے کیا جائے گا۔ آئندہ نتائج میں نمبروں کے ساتھ گریڈز بھی شائع ہوں گے اور اصل اہمیت گریڈز کی ہی ہو گی۔ یاد رہے کہ گریڈنگ کے حوالے سے پہلے بھی کافی آراء وتجاویز سامنے آئی تھیں مگر موجودہ حکومت نے اس پر عمل کر کے پہل کر دی ہے۔ خیال رہے کہ پوری دنیا میں زیادہ تر گریڈنگ سسٹم ہی کام کرتا ہے اور اب پنجاب میں بھی اسی سسٹم کو لایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز کلاس نہم کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، طلباء و طالبات کو نتائج سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں3ستمبر تک ری چیکنگ کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے تعلیمی بورڈز کا کہنا ہے کہ جن امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ان کے نتائج انتہائی احتیاط اور سپر چیکنگ کے بعد تیار کئے گئے ہیں جس میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے تاہم ایسے طلباء وطالبات جو اپنے نتائج سے مطمئن نہ ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد سے 15 دن کے اندر یعنی 3ستمبر تک ری چیکنگ کیلئے درخواست دے کر اپنا پیپر خود چیک کر کے تسلی کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ  عالمی  کانفرنس 15اکتوبر ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ عالمی کانفرنس 15اکتوبر ..

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو  منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت  اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم  سے متعلق  کانفرنس کے انتظامات  کاجائزہ

وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے متعلق کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ