کشمیری بچوں کو تعلیم سے محروم رکھ کر مودی سرکار بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے‘شازیہ اکبر چوہدری

سرینگر شہر میں 190پرائمری سکول ہیں جو مکمل طور پر بند ہیں ،سکولوں کی بندش کے خلاف اقوام متحدہ کے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

بدھ 21 اگست 2019 14:12

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی راہنما سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی شازیہ اکبر چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں سکولوں کی بندش پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بچوں کو تعلیم سے محروم رکھ کر مودی سرکار بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں بچے سکولوں میں جانے سے قاصر ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکی وجہ سے خواتین اور بچے شدید متائثر ہوئے ہیں ،سرینگر شہر میں 190پرائمری سکول ہیں جو مکمل طور پر بند ہیں ،سکولوں کی بندش کے خلاف اقوام متحدہ کے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سکولوں کی بندش کے دوران چھٹی جماعت کے 11سال سے 12سال کی عمر کے بچوں کے کو ہوم ورک دیا جا رہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینیحیثیت ختم کرنے کے فیصلے پر وزیر اعظم مودی کو شکریہ کا خط لکھیں جو کہ افسوسناک امر ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر شب و خون مارا ہے اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کی جو ناکام کوشش کی ہے وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہو چکا ہے،کشمیریوں کی آج تیسری نسل اپنے سروں کی فصلیں کٹوا رہی ہے جو خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ تعالیٰ شہداء کشمیرکاخون رنگ لائے گااور مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔شازیہ اکبر کا مزید کہنا تھا کہ اقوام عالم کا مسئلہ کشمیر پر دہرا معیار بھی لمحہ فکریہ ہے ،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے وہ کردار ادا نہیں کر رہی جو کرنا چاہیے تھا ،امت مسلمہ ہی اگر متحد ہو جائے تو مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی

انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کے انعقاد کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کے انعقاد کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

ایبٹ آباد،تعلیمی ثانوی بورڈ  کے زیراہتمام میٹرک کا سالانہ امتحان کل  سے شروع ہوگا

ایبٹ آباد،تعلیمی ثانوی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کا سالانہ امتحان کل سے شروع ہوگا

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگولیج کے 54 رکنی طلباء وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگولیج کے 54 رکنی طلباء وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں میں 25اپریل تک توسیع کردی گئی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں میں 25اپریل تک توسیع کردی گئی

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں نتیجہ خیز تعلیم کے عنوان پر مبنی چار روزہ ورکشاپ کا آغاز

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں نتیجہ خیز تعلیم کے عنوان پر مبنی چار روزہ ورکشاپ کا آغاز

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اساتذہ کیلئے سہ روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اساتذہ کیلئے سہ روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا

سندھ زرعی یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری کو  ڈیجیٹلائیز کرنے کےلئے ابتدائی کام مکمل

سندھ زرعی یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری کو ڈیجیٹلائیز کرنے کےلئے ابتدائی کام مکمل

اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی بہترین 100-51 جامعات کی کیٹگری میں شامل

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی بہترین 100-51 جامعات کی کیٹگری میں شامل

وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات  کے نتائج کا اعلان  کردیا

وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا