پاکستان آرمی میں خدمات انجام دینے والے ایک مسیحی افسر کیپٹن سیموئیل بشیر نے ریکٹر کا گولڈ میڈل حاصل کر لیا

کیپٹن سیموئیل بشیر نے نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلیکٹ اسٹڈیز سے بیچلر کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے یہ اعزاز جیتا

اتوار 1 ستمبر 2019 15:17

پاکستان آرمی میں خدمات انجام دینے والے ایک مسیحی افسر کیپٹن سیموئیل بشیر نے ریکٹر کا گولڈ میڈل حاصل کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم ستمبر 2019ء) پاکستان آرمی میں خدمات انجام دینے والے ایک مسیحی افسر کیپٹن ساموئیل بشیر نے اسلام آباد کے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی سے "بی ایس ملٹری آرٹس اینڈ سائنسز" میں ریکٹر کا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ انہوں نے نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلیکٹ اسٹڈیز سے بیچلر کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے یہ اعزاز جیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ساموئیل بشیر کا تعلق 134لانگ کورس سے ہے اور انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی میں پڑھتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ 
کیپٹن سیموئیل بشیر گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ
کیپٹن سیموئیل بشیر گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ
 
 پاکستان کو اگرچہ اسلام کے نام پر مسلمانوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے لیے حاصل کیا گیا تھا لیکن یہاں پر بسنے والی اقلیتوں کو بھی مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ پاکستان بھر میں موجود اقلیتی برادری کے لوگ مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی ڈاکٹر کیلاش گروادہ کا نام سامنے آیا تھا جنہیں پاک فوج میں میجر کے عہدے پر تقرری دے دی گئی اور ذرائع کے مطابق ایسا تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرکیلاش گروادہ پوری شان و شوکت سے آرمی کا یونیفارم زیب تن کرتے اور سبز ہلالی پرچم کو دوسرے افسران کی طرح اپنے سینے پر سجاتے ہیں۔

ڈاکٹر کیلاش نہ صرف میجر ہیں بلکہ انہوں نے اپنی خدمات کے لیے ماضی میں کئی اہم ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ۔ ان ایوارڈ میں تمغہ دفاع، تمغہ بقا اور تمغہ اعظم شامل ہیں۔ ڈاکٹر کیلاش کی قابلیت کا اندازہ ان کے کام اور کارکردگی سے لگایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر کیلاش نے کے ٹو پر دنیا کی بلند ترین آرمی چیک پوسٹ پر 36 دن گزارے، وزیرستان میں آپریشن المیزان میں اپنی خدمات سرانجام دیں اور سوات میں کیے گئے آپریشن راہسوات میں بھی حصہ لیا۔

سندھ کے علاقہ تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے ہندو شہری ڈاکٹر کیلاش نے حیدر آباد کی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بطور کیپٹن آرمی جوائن کی تھی۔ اور اب پاکستان آرمی میں خدمات انجام دینے والے ایک مسیحی افسر کیپٹن ساموئیل بشیر نے اسلام آباد کے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی (NUST) سے "بی ایس ملٹری آرٹس اینڈ سائنسز" میں ریکٹر کا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ  عالمی  کانفرنس 15اکتوبر ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ عالمی کانفرنس 15اکتوبر ..