وزیر اعلیٰ پنجاب کی سرگودھا سمیت تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سرگودھا سمیت تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ امتحان ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرگودھا سمیت تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز پاکستان کے چمکتے ستارے ہیں۔ زرائع کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ امیدوار طلباء طالبات نے نمایاں پوزیشن لے کر طلبا و طالبات نے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔عثمان بزدار نے کہا کہ بعض طلبا و طالبات نے کم وسائل کے باوجود محنت کے ذریعے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان طلبا و طالبات نے اپنی محنت، قابلیت اور صلاحیت کے ذریعے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ طلبا و طالبات کی محنت رنگ لائی ہے۔پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ایسے ہی ذہین اور محنتی طلبہ سے جڑا ہوا ہے۔میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کے روشن مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔

Your Thoughts and Comments