فنی تعلیمی بورڈ اپنے معاملات درست کرلے، شفافیت کے علاوہ کچھ نہیں چلے گا‘اسلم اقبال

امتحانی فیس میں اضافے کی تجویز مسترد، ہمیں بچوں کیلئے مسائل پیدا نہیں کرنے بلکہ انہیں سہولتیں دینا ہے‘صوبائی وزیر

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:26

فنی تعلیمی بورڈ اپنے معاملات درست کرلے، شفافیت کے علاوہ کچھ نہیں چلے گا‘اسلم اقبال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا تیسرا اجلاس بورڈ کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں فنی تعلیمی بورڈ کے مختلف امور اوربورڈ میں اصلاحات کے حوالے سے مختلف اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فنی تعلیمی بورڈ اپنے معاملات درست کرلے، شفافیت کے علاوہ کچھ نہیں چلے گا۔

ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی بجائے ہر ایک اپنا فرض ادا کرے۔صوبائی وزیر نے بورڈ کا دس سال کا سپیشل آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بورڈ کی فنانس کمیٹی سرمایہ کاری کے امور کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے۔انہوں نے کہاکہ بورڈ کی خودمختاری کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ معاملات قانون کے مطابق نہ چلائے جائیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ ٹیکنیکل کالجوں میں طالب علموں کے استحصال کو روکنے کیلئے میکانیزم بنایاجائے۔

بورڈ کی فیس جمع نہ کرانے والے ٹیکنیکل کالجوں کی سزا بچوں کا رزلٹ روک کر نہ دی جائے۔واجبات ادا نہ کرنے والے کالجوں کے طالب علموں کے نتائج کا فوری اعلان کیاجائے۔اگر کوئی ٹیکنیکل کالج بورڈ کے واجبات ادا نہیں کرتا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بورڈ میں معاملات براہ راست لانے کی بجائے متعلقہ کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں پیش کئے جائیں۔صوبائی وزیر نے بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کی فیسوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں طالب علموں کیلئے مسائل پیدا کرنے کی بجائے انہیں سہولتیں دیناہیں۔اجلاس میں چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ محمد نذیر خان نیازی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے ،طلبا کے لئے لیب ٹاپ سکیم، فری انٹرنیٹ سکیم اور  ای بائیک سکیم ..

ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے ،طلبا کے لئے لیب ٹاپ سکیم، فری انٹرنیٹ سکیم اور ای بائیک سکیم ..

جی سی یونیورسٹی میں تنازعات کے متبادل حل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی میں تنازعات کے متبادل حل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ایبٹ آباد، ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم ، دہم کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے

ایبٹ آباد، ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم ، دہم کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے

بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب

بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب

پاکستانی پی ایچ ڈی طالبعلم نے چین میں انٹرنیشنل پوسٹر ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی پی ایچ ڈی طالبعلم نے چین میں انٹرنیشنل پوسٹر ایوارڈ جیت لیا

جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

قائد اعظم یونیورسٹی کا کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2024  میں ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ

قائد اعظم یونیورسٹی کا کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2024 میں ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ

سکول اساتذہ انٹرمیڈیٹ امتحان کییوٹی کرنے کے پابند ہونگے

سکول اساتذہ انٹرمیڈیٹ امتحان کییوٹی کرنے کے پابند ہونگے

لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی

لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی

لاہوربورڈ نے 6 ہزارسے زائد مشکوک امتحانی عملے کی آئی ڈیزکو بلاک کردیا

لاہوربورڈ نے 6 ہزارسے زائد مشکوک امتحانی عملے کی آئی ڈیزکو بلاک کردیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی

انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کے انعقاد کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کے انعقاد کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ