حکومت کی تعلیم،صحت اور انسانی وسائل کی ترقی پرتوجہ،نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کے بجائے موسیقی،ادب اور ثقافت سے اپنی پہچان بنانی ہوگی،

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کالاہور میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 2 نومبر 2019 14:08

حکومت کی تعلیم،صحت اور انسانی وسائل کی ترقی پرتوجہ،نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کے بجائے موسیقی،ادب اور ثقافت سے اپنی پہچان بنانی ہوگی،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم، صحت اور انسانی وسائل کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،معاشرے کی ترقی کا راز علم کے فروغ اور انسانی وسائل کی ترقی میں پنہاں ہے، جس معاشرے میں ذہنی دباؤ،گھٹن اور نفرت ہوگی اس کا اظہار قومی سطح پر بھی ہوگا،عدم مساوات افراد اور معاشروں میں کئی مسائل کی وجہ بنتی ہے،نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کے بجائے موسیقی،ادب اور ثقافت سے اپنی پہچان بنانی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کولاہور میں طلباء کے عالمی ہفتے کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا راز علم کے فروغ اور انسانی وسائل کی ترقی میں پنہاں ہے، انسانی شخصیت مختلف جذبات کا مجموعہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انفرادی شخصیت کی طرح قوموں کااجتماعی شعور بھی ہوتا ہے، جس معاشرے میں ذہنی دباؤ،گھٹن اور نفرت ہوگی اس کا اظہار قومی سطح پر بھی ہوگا،جو افراد امن پر یقین رکھتے ہیں ان کی اجتماعی سوچ بھی امن کی داعی ہوگی۔

صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے میں مساوات کو فروغ دے کر ذہنی دباؤ اور گھٹن میں کمی لائی جاسکتی ہے،عدم مساوات افراد اور معاشروں میں کئی مسائل کی وجہ بنتی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی حدت میں اضافہ موجودہ دور کا بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، بچوں اور نوجوان نسل کو عالمی حدت کے منفی اثرات سے آگاہ کرنا ہوگا،صنعتوں میں اضافہ اور درختوں میں کمی عالمی حدت کی بڑی وجہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستانی ثقافت کی دنیا بھر میں سفیر ہے،2005ء کے زلزلے کے بعد پاکستانی نوجوانوں نے امدادی کارروائیوں میں بہترین کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے کی خرابیوں کے بجائے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کے بجائے موسیقی،ادب اور ثقافت سے اپنی پہچان بنانی ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نئے پاکستان کیلئے جدوجہد کررہی ہے جہاں تعلیم، صحت اور انسانی وسائل کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ  عالمی  کانفرنس 15اکتوبر ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ عالمی کانفرنس 15اکتوبر ..

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو  منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت  اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم  سے متعلق  کانفرنس کے انتظامات  کاجائزہ

وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے متعلق کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ