سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوا

سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس سنیٹر مشتاق احمد خان کی زیر صدارت کامسٹس یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں منعقد ہوا

ہفتہ 9 نومبر 2019 13:38

سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2019ء) سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس سنیٹر مشتاق احمد خان کی زیر صدارت کامسٹس یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر بر ائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین، سنیٹر صابر شاہ، سنیٹر ڈاکٹر سکندر ماہندرو، سنیٹر محمد اسد علی خان جونیجو، ریکٹر کامسٹس یونیوسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ محمد قاسم سعید اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈی جی فنانس ضیخم علی کے علاوہ ایچ ای سی کے دیگر سینئر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر رحیل قمر ریکٹر کامسٹس یونیورسٹی نے سینٹ کمیٹی کویونیورسٹی کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں کردار اور یونیورسٹی کو درپیش مالی مسائل سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے اور دیگرمعاملات کی انجام دہی میں یونیورسٹی کو اس وقت مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ریکٹر نے مالی بحران کے حل کے لیے کئی تجاویز بھی سینٹ کمیٹی کے روبرو پیش کیں جن میں یونیورسٹی کو خود کفیل بنانے کے لیئے یونیورسٹی میں تیار ہونے والی ٹیکنالوجیز کا کمرشل سطح پر فروغ بھی شامل ہے۔

سینٹ کمیٹی کو گزشتہ چند سالوں میں ملک میں جامعات کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے سبب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں مجموعی طور پر بھی تناؤ کے بارے میںآ گاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایچ ای سی کو سفارش کی گئی کہ وہ قائد ِاعظم یونیورسٹی، نسٹ اور کامسٹس یونیورسٹی کو فوری طور پر فنڈز کا اجراء کرے تا کہ حکومت پاکستان کے وژن کے مطابق ان جامعات کا شمار دنیا کی بہترین جامعات میں ہو سکے۔

سینٹ کمیٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عہدیداران کی جانب سے ورچوئل کیمپس ریگولیشنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس پر سینٹ کمیٹی نے ایچ ای سی کو ہدایت کی وہ اس بارے میں دسمبر تک پالیسی کا اعلان کرے۔
ورکرز ویلفیئر فنڈ نے سینٹ کمیٹی کے سوال پر بتایا کہ کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور لاہور کے تمام واجبات ایک سے دو ماہ میں ادا کر دیئے جائیں گے۔

اجلاس کے اختتام پر سینٹ کمیٹی نے یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری کا دورہ کیا جہاں انھوں نے طلباء سے ملاقات کی اور انھیں اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔اس کے بعد سینٹ کمیٹی نے کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی آرٹ گیلری ، نئے تعمیر ہونے والے پروٹوٹائپ ڈیویلپمنٹ سینٹر اور میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا۔ سینٹ کمیٹی نے بہترین معیار کی اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر کامسٹس یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔

Browse Latest Health News in Urdu

اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا

ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2024ء قومی اسمبلی میں  پیش کر دیا گیا

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

لاہورسمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز

لاہورسمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز

وائس چانسلر کے آئی یو سے کمانڈنٹ ہائی ایلٹچوڈ سکول رٹو استور کی ملاقات،کے آئی یو کی زیر تعمیر سکی اکیڈمی ..

وائس چانسلر کے آئی یو سے کمانڈنٹ ہائی ایلٹچوڈ سکول رٹو استور کی ملاقات،کے آئی یو کی زیر تعمیر سکی اکیڈمی ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور ایچ ای ایس ایس اے کے مشترکہ تعاون سے طلبہ کی ذہنی صحت و بہبود کیلئے آگہی ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور ایچ ای ایس ایس اے کے مشترکہ تعاون سے طلبہ کی ذہنی صحت و بہبود کیلئے آگہی ..

میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نئی کوالٹی ایشورنس پالیسی کا نفاذ

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نئی کوالٹی ایشورنس پالیسی کا نفاذ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  راولپنڈی کے زیر انتظام  انٹر میڈیٹ  سالانہ امتحان2024 ؁ء    19اپریل ..

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان2024 ؁ء 19اپریل ..

یونیورسٹی آف سرگودھا میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی جانب سے خصوصی نشست کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی جانب سے خصوصی نشست کا انعقاد

ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے ،طلبا کے لئے لیب ٹاپ سکیم، فری انٹرنیٹ سکیم اور  ای بائیک سکیم ..

ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے ،طلبا کے لئے لیب ٹاپ سکیم، فری انٹرنیٹ سکیم اور ای بائیک سکیم ..