وی سی سرگودھا یونیورسٹی کوعہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعلٰی کو ارسال

وی سی ڈاکٹر اشتیاق کو قانون اور انصاف کے مطابق پیش ہوکر صفائی کا موقع دیا جائے،غیرقانونی بھرتیوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے، معاملہ مزید تحقیقات کیلئے نیب کے سپرد کیا جائے۔ سمری میں وزیر اعلٰی سے درخواست

منگل 12 نومبر 2019 21:49

وی سی سرگودھا یونیورسٹی کوعہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعلٰی کو ارسال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر2019ء) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیر اعلٰی پنجاب کو بھجوا دی۔ سمری میں وزیر اعلٰی سے درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی فیصلہ سے قبل وی سی سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد کو قانون اور انصاف کے مطابق ذاتی حیثیت میں طلب کر کے صفائی کا موقع دیا جائے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال نے بتایا ہے کہ سی ایم آئی ٹی نے 5 ماہ کی طویل تحقیقات کے بعد 350 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرائی ہے۔ جس پر چند دنوں میں فیصلہ ممکن نہ تھا تاہم ایچ ای ڈی نے گزشتہ ماہ جمع کرائی جانے والی رپورٹ وزیر اعلی آفس ارسال کردی ہے۔ ایچ ای ڈی نے وزیر اعلی سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ ڈاکٹر اشتیاق احمد کو ذاتی حیثیت میں شنوائی کا موقع دیا جائے تاکہ قانونی تقاضوں میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعلی کا اختیار ہے کہ وہ ایچ ای ڈی کی سفارشات پرفیصلہ کرتے ہوئے ملزم کو شنوائی کاموقع دیں یا پھر سفارش مسترد کردیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سی ایم آئی ٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایچ ای ڈی بہت جلد ایک انکوائری آفیسر تعینات کرے گی جو نیب اور یونیورسٹی کے مابین پل کا کردار ادا کرے گا۔ معاملے پر بات کرتے ہوئے نیب لاہور کے ترجمان ذیشان انور نے کہا ہے کہ نیب سے حقائق چھپانا غیر قانونی ہے جس کی پیش نظر ملزمان کی گرفتاری ممکن ہے۔

سی ایم آئی ٹی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے نیب کے فوکل پرسن اعجاز اصغر اور ایڈیشنل خزانچی انوار احمد نے نیب اور سی ایم آئی ٹی سے حقائق چھپائے اور حقائق مسخ کئے۔ گزشتہ ماہ وزیر اعلی پنجاب کی انسپیکشن ٹیم نے اپنی انکوائری رپورٹ  وزیر اعلی سیکرٹیریٹ، وزیر برائےایچ ای سی پنجاب اور ایچ ای ڈی آفس میں جمع کرائی تھی جس کے مطابق موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی بطور وائس چانسلر تقرری سمیت ان کو اس عہدے کے لئے نااہل قرار دیا گیااور گزشتہ دو سال کے دوران کیے جانے والے اقدامات کو بھی مالی و انتظامی کرپشن کی بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کی سفارشات دیں۔

رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق پر اپنی تقرری سمیت اقربا پروری کی بنیاد پر کی جانے والی بے شمار غیر قانونی تقرریاں ثابت ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اشتیاق احمدنے ذاتی دوست جاوید اقبال جیدی، ڈاکٹر فضل الرحمان سمیت لیگل ٹیم، ویب اور میڈیا ٹیم کی بغیر اشتہار تقرریوں کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کو نظر انداز کر تے ہوئے غیر قانونی بھرتی شدہ افراد کو تحفظ بھی فراہم کیا۔

وی سی سرگودھا نے غیر ضروری تعمیرات کی مد کروڑوں کے گھپلے  کیے اوریونیورسٹی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔ رپورٹ میں وی سی کو عہدے سے ہٹا کر سپیشل آڈٹ کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ وی سی کے پاس انتظامی تجربہ نہ ہونے کے باعث متعدد منافع بخش منصوبہ جات بند کر دئیے گئے جس کے باعث یونیورسٹی کا ہسپتال کھنڈر بن کر رہ گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر اشتیاق احمد کو واپس قائد اعظم یونیورسٹی بھیجا جائے اور معاملہ مزید تحقیقات کے لئے نیب کے حوالے کیا جائے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام غیر قانونی بھرتیوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے نیب کے ترجمان اعجاز اصغر بھٹی اور محمد انوارکو نیب اور سی ایم آئی ٹی کو غلط اعدادوشمار فراہم کرنے پران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ موجودہ وی سی کوفوری عہدے سے برطرف کرکے کیس کو نیب کے پاس چلنے والی انکوائری سے منسلک کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ  عالمی  کانفرنس 15اکتوبر ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ عالمی کانفرنس 15اکتوبر ..

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو  منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت  اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم  سے متعلق  کانفرنس کے انتظامات  کاجائزہ

وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے متعلق کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ