عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے تعلیم و صحت کیلئے موجود غیر فعال سہولیات کو پوری طرح فعال بنایا جا ئے گا‘راجہ راشد

صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں بھی کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل معلوم کئے اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے

پیر 18 نومبر 2019 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 16کی یو سی 34 بنی تالاب میں عرصہ دراز سے بند پڑی میونسپل فری ڈسپنسری کی حالت زار درست کرکے اس کو فوری طور پر فعال بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس کی بندش کی وجوہات بارے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے ڈسپنسری کے دورے کے دوران اس کی بندش پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ماضی میں عدم توجہ کے باعث عوامی بہبود کے اس طرح کے بے شمار منصوبے غیر فعال بنا دئیے گئے جن پر قومی خزانے سے خطیر رقوم خرچ ہوتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے ڈسپنسری کی حالت زار بدلنے، ڈاکٹر اور دیگر عملے کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی کے احکامات جاری کئے تاکہ علاقے کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر بہم پہنچائی جا سکیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے یونین کونسل کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور سڑکوں، گلیوں، سیوریج سسٹم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد کھلی کچہری میں عوامی مسائل بھی سنے۔ اس موقع پر عوام الناس نے صوبائی وزیر کو اپنے اجتماعی و انفرادی مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کیلئے راجہ راشد حفیظ نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو درپیش مسائل معلوم کرنے اور ان کے حل کیلئے وقتافوقتا ہر یونین کونسل کا دورہ کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ راولپنڈی میں قیام کے دوران اپنے دفتر میں عوامی مسائل سننے کیلئے موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے اور تعلیم و صحت کے لئے موجود غیر فعال سہولیات کو پوری طرح فعال بنایا جا ئے گا۔ اس مقصد کیلئے تمام مزید سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائیگی۔ صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں بھی کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے ان کے مسائل معلوم کئے اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہ عطائے اسناد 14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہ عطائے اسناد 14مئی کو ہوگا

نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

انٹرمیڈیٹ طلبا کی امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئےشکایات پورٹل متعارف

انٹرمیڈیٹ طلبا کی امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئےشکایات پورٹل متعارف

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام  ملک بھر میں امتحانات     کل سے شروع ہو نگے

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی پہلی خاتون سربراہ کا تقرر

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی پہلی خاتون سربراہ کا تقرر

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور  میں  22ویں کانووکیشن کا انعقاد

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور میں 22ویں کانووکیشن کا انعقاد