ہم نے میرٹ پر اساتذہ بھرتی کئے اور طلبہ کے بہتر مفاد میں کام کیا، حاجی ابراہیم ثنائی

جمعرات 12 دسمبر 2019 17:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ ہم نے میرٹ پر اساتذہ بھرتی کئے ہیں یہاں تک ہیڈ ماسٹرز بھی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لائے گئے ہیں،مجھے سکولوں اور کالجوں کے امتحانات کا بورڈ تبدیل کرنے پر متعصب کہاگیا اور میرے خلاف بڑی مہم چلائی گئی لیکن میں نے پرواہ نہ کی اور طلبہ کے بہتر مفاد میں کام کیا۔

سپیشل ایجوکیشن اور سکل ڈویلپمینٹ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امتحانات کا سبجیکٹ جب سے فیڈرل بورڈ کے حوالے کیا گیا ہے نتائج بہترین آرہے ہیں اور ابھی کسی قسم کی بے ضابطگی اور ہیراپھیری کی شکایت نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق دور حکومت میں کیا کچھ ہوا سب کے سامنے ہے ہم نے میرٹ پر اساتذہ بھرتی کئے یہاں تک ہیڈ ماسٹرز بھی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لائے گئے ہیں کبھی کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے سکردو میں سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کی عمارت کو نیب کے قبضے سے چھڑایا راتوں رات کمپلیکس میں سٹاف لایا اور کام شروع کیا گیا آج یہ ادارہ فعال جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکولوں کا معیار جانچنے کیلئے ہمارے پاس کوئی پیمانہ یا ایکٹ نہیں ہے کوئی ایسا قانون نہیں ہے جس کے ذریعے ہم پرائیویٹ سکولز کے نظام کو جانچیں ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے پاس رجسٹریشن کرنے کا اختیار بھی نہیں ہے ۔ سرکاری سکولوں میں ہر آنے والے بچے کو داخلہ دینا مجبوری ہے پرائیوٹ سکولوں میں ایسا نہیں ہے وہاں ذہانت چیک کرکے داخلے دئیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری سکولوں اور پرائیوٹ سکولوں کے نتائج میں فرق ہوتا ہے تاہم گورنمنٹ ماڈل سکولز پرائیوٹ سکولوں سے بہت آگے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ  عالمی  کانفرنس 15اکتوبر ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ عالمی کانفرنس 15اکتوبر ..

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو  منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت  اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم  سے متعلق  کانفرنس کے انتظامات  کاجائزہ

وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے متعلق کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ