حکومت پنجاب نے صوبہ کے سرکاری تعلیمی اداروں کو ہفتہ میں 2 یوم کھولنے کا حکم دیدیا

ابھی سکولوں میں صرف سٹاف کو طلب کیاگیا ہے اور زیر تعلیم طلباء و طالبات بدستور چھٹیوں پر رہیں گے

حکومت پنجاب نے صوبہ کے سرکاری تعلیمی اداروں کو ہفتہ میں 2 یوم کھولنے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء)حکومت پنجاب نے صوبہ کے سرکاری تعلیمی اداروں کو ہفتہ میں 2 یوم کھولنے کا حکم دے دیا ہے تاہم طلباء و طالبات بدستور حاضر نہیں ہوں گے اور صرف سٹاف موجود رہے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں تمام سرکاری سکولز ہفتے میں دو دن صبح دس سے دو بجے تک کھولنے کا حکم دے دیا ہے تاہم ابھی سکولوں میں صرف سٹاف کو طلب کیاگیا ہے اور زیر تعلیم طلباء و طالبات بدستور چھٹیوں پر رہیں گے۔

Your Thoughts and Comments