سندھ حکومت کو کارروائی سے روکنے کی اسکولوں کی استدعا مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت اور دیگر کو 3 جون تک کے لیے نوٹس جاری کر دیئے

جمعرات 21 مئی 2020 15:25

سندھ حکومت کو کارروائی سے روکنے کی اسکولوں کی استدعا مسترد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) اسکول مالکان نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، عدالتِ عالیہ نے سندھ حکومت کو کارروائی سے روکنے کی اسکول انتظامیہ کی استدعا مسترد کر دی۔سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت اور دیگر کو 3 جون تک کے لیے نوٹس جاری کر دیے اور آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت نے تمام اسکولوں کو 20 فیصد رعایت دینے کا پابند کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ اسکول فائدے میں ہیں یا نقصان میں، اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف حکم امتناع ختم کردیا اسکول انتظامیہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ حکومت کو اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ تعطیلات کے دوران سندھ حکومت اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ایکشن تب ہوگا جب اسکول مالکان فیس کے چالان جاری کریں گے یا بچوں کو اسکول سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ چھٹیوں کے دوران اگر اسکول کھولے گئے تو کارروائی بھی ہوگی، وبا کے دوران اسکول تو بند ہیں اور نہ ہی فیس کے چالان دیے جا رہے ہوں گی ارشد طیب علی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم بچوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے تعلیم دے رہے ہیں۔

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن نے سوال کیا کہ اسکول انتظامیہ اساتذہ کو تنخواہ نہیں دے گی تو بھی ان کے خلاف کارروائی ہوگی اسکول انتظامیہ کے وکیل نے کہا کہ تنخواہ دینا یا نہ دینا اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کا ذاتی مسئلہ ہے۔عدالتِ عالیہ نے سندھ حکومت کو کارروائی سے روکنے کی اسکول انتظامیہ کی استدعا مسترد کر دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

جامعہ کراچی اور سندھ کی دیگر جامعات کے طلباوطالبات کو یونائیٹڈ بینک لیمٹڈمیں تقرری کے خطو ط جاری

جامعہ کراچی: بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 16 اپریل تک توسیع

جامعہ کراچی:  ایل ایل ایم فائنل سالانہ امتحانات برائی2021 ء کے نتائج کا اعلان

فارمیسی کونسل پاکستان کے 25کالجز کے داخلے بند

یونیورسٹی آف مسوری امریکا اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز تعلیم و تحقیق میں تعاون کریں گی: معاہدہ ..

ملکی معیشت کی مضبوطی اور مثبت تشخص کیلئے اساتذہ و طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا، وائس چانسلر پروفیسر ..

محکمہ تعلیم پنجاب کی رواں تعلیمی سال کے آغازپر10 فیصد زائد داخلے کرنے کی ہدایات جاری

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام نویں جماعت کے امتحانات جاری

یونیورسٹی آف میسوری امریکہ اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے مابین تعلیم و تحقیق میں تعاون کا معاہدہ

جامعہ کراچی اور سندھ کی دیگر جامعات کے طلباوطالبات کو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈمیں تقرری کے خطو ط جاری