یو ای ٹی لاہور کو سولر انرجی میں منتقل کرنے کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2020 23:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک اور وائس چانسلر یو ای ٹی لاہورپروفیسرڈاکٹر سیدمنصور سرور نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کی پیدواری صلاحیت ایک میگا واٹ ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی کو سالانہ 17کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی پنجاب نے صوبے میں قابل تجدید توانائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کلین اور گرین انرجی کی طرف پہلا قدم ہے۔ہم سولرائزیشن کے اس عمل کا دائرہ کار پنجاب کی باقی تمام جامعات تک بھی بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی کے مطابق ابھی تک پنجاب کی گیارہ جامعات کو سولر پر منتقل کرنے کے معاہدوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں، جبکہ ان منصوبوں پر حکومت پنجاب کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس منصوبے کے لئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی مکمل سپورٹ حاصل رہی ہے۔وہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سستی اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین انرجی اس وقت دنیا کی ضرورت بن چکی ہے۔ یو ای ٹی اس منصوبے سے جہاں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت کرے گی، وہی رقم یونیورسٹی میں تحقیقی کاموں کیلئے خرچ ہوگی۔ انہوں نے ملک میں کلین اینڈ گرین انرجی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ منصوبہ 9تا10ہفتوں کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے ،طلبا کے لئے لیب ٹاپ سکیم، فری انٹرنیٹ سکیم اور  ای بائیک سکیم ..

ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے ،طلبا کے لئے لیب ٹاپ سکیم، فری انٹرنیٹ سکیم اور ای بائیک سکیم ..

جی سی یونیورسٹی میں تنازعات کے متبادل حل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی میں تنازعات کے متبادل حل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ایبٹ آباد، ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم ، دہم کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے

ایبٹ آباد، ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم ، دہم کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے

بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب

بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب

پاکستانی پی ایچ ڈی طالبعلم نے چین میں انٹرنیشنل پوسٹر ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی پی ایچ ڈی طالبعلم نے چین میں انٹرنیشنل پوسٹر ایوارڈ جیت لیا

جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

قائد اعظم یونیورسٹی کا کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2024  میں ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ

قائد اعظم یونیورسٹی کا کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2024 میں ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ

سکول اساتذہ انٹرمیڈیٹ امتحان کییوٹی کرنے کے پابند ہونگے

سکول اساتذہ انٹرمیڈیٹ امتحان کییوٹی کرنے کے پابند ہونگے

لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی

لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی

لاہوربورڈ نے 6 ہزارسے زائد مشکوک امتحانی عملے کی آئی ڈیزکو بلاک کردیا

لاہوربورڈ نے 6 ہزارسے زائد مشکوک امتحانی عملے کی آئی ڈیزکو بلاک کردیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی

انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کے انعقاد کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کے انعقاد کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ