موجودہ حالات میں زیر تعلیم بچوں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعرات 9 جولائی 2020 19:27

موجودہ حالات میں زیر تعلیم بچوں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ موجودہ حالات میں زیر تعلیم بچوں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں، زیر تعلیم طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں شامل رکھنے کے لئے حکمت عملی اپنائیں۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد معروف نے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے بچوں کی چھٹیوں میں آن لائن تدریسی عمل جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں 798 سکولوں میں ایک لاکھ 62 ہزار کے قریب طلبہ انرول ہیں جنکی تعلیم کے لئے حکومت کے ویژن کے مطابق تمام تر وسائل برؤے کار لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع کے تمام سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کو پورا کیا جا چکا ہے ۔ جبکہ مختلف سکولوں میں مقامی این جی اوز اور مخیر حضرات کی جانب سے دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے تربیہ پروگرام اور ہانیسٹی شاپس کے انعقاد بارے اور اگزام ایمرجنسی بارے بتایا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا کہنا تھا کہ ریگولر کلاسزکے اجراء کے بعد اساتذہ و طلبہ کی حاضری، انتظامی افسران کے دورہ جات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ اس حوالے سے حکومت کے مقرر کردہ اہداف کامیابی سے حاصل کریں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی بہترین 100-51 جامعات کی کیٹیگری میں شامل

یو ای ٹی لاہور میں غیر ملکی طلبا کیلئے ظہرانہ،وائس چانسلر کی خصوصی شرکت

روسی سفیرکل پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کریں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر سہ روزہ تربیتی ورکشاپ

ایبٹ آباد ، گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کی سابق پروفیسرممتازگیلانی انتقال کرگئیں

ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کا اضافی چارج سنبھال ..

فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ IIکے سالانہ امتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا

سانگلہ ہل اعلیٰ سرکاری ادارے میں تعینات ڈاکٹراحمد سجاد نے انجینئرنگ مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کی25اپریل تک توسیع کی منظوری ..

انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 2024ء کے لیے امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز

تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیراہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 19 اپریل سے شروع ہوگا

سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر گنداھی     سائل سائنسز ڈپارٹمنٹ  کےانچارج چیئرمین  مقرر