کاہل کے مقام پر کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایاجائے گا، مناسب اراضی کا انتخاب کیاجارہا ہے، اکبر ایوب خان

کاہل کے مقام پر کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایاجائے گا، مناسب اراضی کا ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء)صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان اور سیکرٹری تعلیم ندیم اسلم چوہدری نے علاقہ کیڈٹ کالج کے قیام کے لیے اراضی کے انتخاب کی غرض سے علاقہ کاہل کا دورہ کیا ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمر خان کنڈی ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹروحید الرحمان اور دیگر محکموںکے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم اکبرا یوب خان نے کہا کہ کاہل کے مقام پر کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے مناسب اراضی کا انتخاب کیا جارہاہے۔ کالج کے قیام سے علاقہ میں تعلیمی انقلاب آئے گا اور کاہل سمیت ملحقہ علاقوں کے نوجوان بین الاقوامی معیار کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔انہوںنے کہا کہ کاہل میں گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھی تعمیر کیا جائے گاجس کی منظوری ہوچکی ہے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم نے کاہل سکول میں تعمیر ہونے والی نئی عمارت کا معائنہ کیااورکام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔ وزیر تعلیم نے کاہل ہائی سکول کے لیے مزید ایک نئی عمارت ،بائونڈری وال کی تعمیراور سولر پینلز کی فراہمی کا اعلان بھی کیا۔

Your Thoughts and Comments