وزیراعلی پنجاب نے انگلش ٹیچرز کیلئے 3 اضافی انکریمنٹس کی منظوری دیدی

وزیراعلی پنجاب نے انگلش ٹیچرز کیلئے 3 اضافی انکریمنٹس کی منظوری دیدی
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے انگلش ٹیچرز کیلئے 3 اضافی انکریمنٹس کی منظوری دیدی، فنانس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی، پنجاب حکومت نے انگلش ٹیچرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، دوران سروس بی ایس سی اور ایم ایڈ کرنیوالے انگلش ٹیچرز کو 3 اضافی انکریمنٹس دیئے جائیں گے۔

محکمہ خزانہ نے بھی 3 سالانہ انکریمنٹس کی ادائیگی کیلئے احکامات جاری کر دیئے، انگلش ٹیچرز کے مطالبہ کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کیجانب سے منظور کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نائب صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن آصف گوہر کا کہنا ہے کہ مطالبہ کی منظوری پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے مشکور ہیں۔

Your Thoughts and Comments