سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم دیں گے ‘مراد راس

ویکسین لگوانے والوں کا تمام ڈیٹا موجود ہے، جو یہاں پر ویکسین کیلئے آرہا ہے وہ رجسٹرڈ ہورہاہے

سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم دیں گے ‘مراد راس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2021ء) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہاہے کہ ہم سکولوں میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہاکہ ہم نے سکولز میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دینی ہیں، اسکولز میں بہت زیادہ ہوا تو3ہفتوں کی چھٹیاں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کم سے کم چھٹیاں دے کر نیا تعلیمی سال شروع کردیں گے۔وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ویکسین لگوانے والوں کا تمام ڈیٹا موجود ہے، جو یہاں پر ویکسین کے لیے آرہا ہے وہ رجسٹرڈ ہورہا ہے، بہت سارے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہوئے ہیں۔

Your Thoughts and Comments