جامعہ کراچی : پہلی مرتبہ ایم فل ،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی کے داخلوں کا مرحلہ ای آرپی سسٹم کے ذریعہ مکمل

جامعہ کراچی میں ٹیچنگ اسپتال کے قیام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر غورشروع

جمعہ 16 جولائی 2021 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) جامعہ کراچی میں پہلی مرتبہ ایم فل ،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی کے داخلوں کا مرحلہ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم(ای آرپی سسٹم)کے ذریعہ مکمل ہوگیا ہے ۔پاکستان میں سرکاری جامعات کی اکثریت اپنے روزمرہ کے اموردستی نظام کے تحت سرانجام دیتی ہیں لیکن جامعہ کراچی ملک کی ان چند جامعات میں سے ہوگی جو عصر حاضرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ای آرپی سسٹم پر عملدرآمد کو یقینی بنارہی ہے اور اگلے مرحلے میں جامعہ کراچی کے دیگر شعبہ جات کو بھی ای آرپی سسٹم پر منتقل کردیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ای آرپی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر عمران صدیقی نے ایم فل، پی ایچ ڈی داخلوںکے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ نظام کے تحت کمپیوٹرائزڈ رول نمبر اور اسمارٹ کارڈ کے اجراء ، طلباوطالبات کی حاضری، فیس کی ادائیگی اور امتحانات کے انعقاد کا کام تیزی سے مکمل ہوگابلکہ والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس طلباء کی حاضری سے بھی باخبر رکھا جا سکے گا۔

مذکورہ سسٹم سے طلباء کا امتحانی ریکارڈ باآسانی مہیا ہو سکے گا، نتائج بر وقت مرتب ہوں گے اور والدین کو امتحان میں اپنے بچوں کی کارکردگی آن لائن دستیاب ہوگی ۔ سمارٹ سسٹم سے حاضری کا خود کار ڈیٹا مرتب ہوگا جس کی اطلاع والدین کو بھی ہوگی۔فیس واؤچر گھر بیٹھے حاصل کئے جا سکیں گے اورکسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے طلباء کا بلڈ گروپ، گھر کا پتہ اور والدین کا رابطہ نمبر بھی سمارٹ کارڈ میں موجود ہوگا۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے کلیہ قانون کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے سوائل ٹیسٹنگ کاکام شروع ہوچکا ہے اور عید کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا۔ جامعہ کراچی کے ایک دیرینہ منصوبے جس کے تحت جامعہ کراچی میں ٹیچنگ اسپتال کا قیام عمل میں لانا ہے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر غورکرنا بھی شامل ہے۔

جامعہ کراچی وسائل کی کمی کے باوجود پائیدار اور دیرپامنصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے جامعہ کراچی کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی سہولت کے پیش نظر بہت جلد ایک معیاری اسکول اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈے کیئرسینٹر کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(لیرا) کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(لیرا) کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے مصنوعی ذہانت پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے مصنوعی ذہانت پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(لیرا) کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد ..

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(لیرا) کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد ..

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے

جامعہ کراچی اسپیشلسٹ انسٹرکٹرز کے درمیان اجلاس، تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی رسپانس ٹرینگ شروع کرانے ..

جامعہ کراچی اسپیشلسٹ انسٹرکٹرز کے درمیان اجلاس، تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی رسپانس ٹرینگ شروع کرانے ..

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ (اسکولوں کی تجدید اورنئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ (اسکولوں کی تجدید اورنئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

آغا خان یونیورسٹی نے ممتاززائری انٹرنیشنل ایوارڈ فار ریسرچ امپیکٹ حاصل کر لیا

آغا خان یونیورسٹی نے ممتاززائری انٹرنیشنل ایوارڈ فار ریسرچ امپیکٹ حاصل کر لیا

ہری پور،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے  امتحانات کے پیش نظر  دفعہ 144 نافذ

ہری پور،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف ..

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف ..

ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام    161 امتحانی مراکز میں 47800 طلباءو طالبات امتحان دیں گے، امتحانی ہالوں ..

ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 161 امتحانی مراکز میں 47800 طلباءو طالبات امتحان دیں گے، امتحانی ہالوں ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کی جانب سے سیلاب  سے متاثرہ طلبا میں سکالرشپ کی دوسری قسط ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ طلبا میں سکالرشپ کی دوسری قسط ..