آکسفورڈ اور کیمبرج کے اساتذہ کابھی جنسی ہراسانی میں ملوث ہونے کا انکشاف

یونیورسٹی جنسی ہراسانی کی مذمت کرتی ہے اور اسے سنجیدگی سے لیتی ہے،انتظامیہ کا ردعمل

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:24

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) قطر کے نشریاتی چینل نے انویسٹی گیشن رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ جامعات آکسفورڈ، کیمبرج، گلاسگو اور واریک میں بھی طلبا اساتذہ کی جنسی ہراسانی اور برے رویے کا شکار رہے ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے کے انویسٹی گیشن یونٹ کی دو سال کی محنت پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ نامور برطانوی جامعات میں نہ صرف طلبا جنسی طور پر ہراساں کیے جاتے ہیں بلکہ کچھ اساتذہ نشے کی حالت میں برا برتاو بھی کرتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ستم بالائے ستم طلبا کی ان شکایات کو موثر طریقے سے حل نہیں کیا جاتا اور انتظامیہ کسی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے مجرم اساتذہ کو سزا دینے یا نوکری سے برخاست کرنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتیں۔

(جاری ہے)

قطری ٹی وی کے انویسٹی گیشن یونٹ کو برطانوی یونیورسٹیوں بشمول آکسفورڈ، کیمبرج، گلاسگو اور واروک میں جنسی ہراسانی، جنسی امتیاز، شراب کے نشے میں دھت ہوکر طلبا سے برا رویے رکھنے اور انھیں ڈرانے دھمکانے جیسی درجنوں شکایات ملی تھیں۔

اپنی رپورٹ میں قطری ٹی وی نے بالخصوص آکسفورڈ یونیورسٹی میں دو پروفیسروں اینڈی آرچرڈ اور پیٹر تھامسن کی نشاندہی کی جن پر ساتھی ماہرین تعلیم اور طلبا نے جنسی ہراسانی اور نشے میں دھت ہوکر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ۔ان دونوں پروفیسرز کی سربراہی میں پی ایچ ڈی کرنے والی خاتون لیکچرارز نے بھی ایسی ہی شکایات کی ہیں۔

پیٹر تھامسن کو آکسفورڈ کا ڈان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔قطری ٹی وی کی انویسٹی گیشن یونٹ نے شواہد کے ساتھ ان دونوں پروفیسروں کا تمام کچا چٹھا کھول کر آکسفورڈ یونیورسٹی کے سامنے رکھتے ہوئے رائے طلب کی تو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کریں گے البتہ یونیورسٹی جنسی ہراسانی کی مذمت کرتی ہے اور اسے سنجیدگی سے لیتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات  کے نتائج کا اعلان  کردیا

وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

یو ای ٹی لاہور میں غیر ملکی طلبا کیلئے ظہرانہ،وائس چانسلر نے خصوصی شرکت کی

یو ای ٹی لاہور میں غیر ملکی طلبا کیلئے ظہرانہ،وائس چانسلر نے خصوصی شرکت کی

ایس ایچ او گومل یونیورسٹی کی کامیاب کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم گرفتار

ایس ایچ او گومل یونیورسٹی کی کامیاب کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم گرفتار

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی بہترین 100-51 جامعات کی کیٹیگری میں شامل

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی بہترین 100-51 جامعات کی کیٹیگری میں شامل

یو ای ٹی لاہور میں غیر ملکی طلبا کیلئے ظہرانہ،وائس چانسلر کی خصوصی شرکت

یو ای ٹی لاہور میں غیر ملکی طلبا کیلئے ظہرانہ،وائس چانسلر کی خصوصی شرکت

روسی سفیرکل پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کریں گے

روسی سفیرکل پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کریں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر سہ روزہ تربیتی ورکشاپ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر سہ روزہ تربیتی ورکشاپ

ایبٹ آباد ، گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کی سابق پروفیسرممتازگیلانی انتقال کرگئیں

ایبٹ آباد ، گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کی سابق پروفیسرممتازگیلانی انتقال کرگئیں

ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کا اضافی چارج سنبھال ..

ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کا اضافی چارج سنبھال ..

فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ IIکے سالانہ امتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا

فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ IIکے سالانہ امتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا

سانگلہ ہل اعلیٰ سرکاری ادارے میں تعینات ڈاکٹراحمد سجاد نے انجینئرنگ مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل ..

سانگلہ ہل اعلیٰ سرکاری ادارے میں تعینات ڈاکٹراحمد سجاد نے انجینئرنگ مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کی25اپریل تک توسیع کی منظوری ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کی25اپریل تک توسیع کی منظوری ..