ملکی ترقی و خوشحالی اور دیرپاامن کے قیام کیلئے تعلیم پر توجہ دینا ہوگی‘ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان

منگل 26 اگست 2014 13:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صد ر پروفیسر وارث علی شاہین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی اور دیرپاامن کے قیام کیلئے تعلیم پر توجہ دینا ہوگی، بدامنی ،بے روزگاری ،لاقانونیت اورجہالت جیسے سنگین مسائل پر قابو پانے کیلئے معیار تعلیم کوبہتر بنانا ہوگا ،تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک او رقوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی ، معاشرہ میں تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے، قوموں کے عروج معیاری تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے، ملک وملت کے روشن مستقبل کی سازی کیلئے تعلیم کافروغ ناگزیر ہے،مختلف نظا م ہائے تعلیم نے معاشرے کو کئی طبقات میں تقسیم کردیا ہے۔

قوم کو متحد رکھنے کیلئے یکساں نظام تعلیم کیلئے منصوبہ بند ی کی جائے،امیر وغریب ، حب الوطنی کے جذبے کافقدان سمیت دیگر مسائل یکسا ں نظا م تعلیم اور ایک زبان نہ ہونے کی وجہ سے جنم لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کے اظہا ر انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایجوکیشن سوسائٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر وارث علی نے کہا کہ انسانیت کی معراج معیاری تعلیم کے حصول میں پوشید ہ ہے۔

پاکستان میں پسماندگی اور احساس محرومی کے مستقبل خاتمہ کیلئے تعلیمی ترقی ناگزیر ہے 21صدی میں تعلیم کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔دنیا میں انہیں قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں جن قوموں نے تعلیم کوبنیادی اہمیت دیگر اس کی قدر کی ہے۔حافظ سفارش علی نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ علم وعلم سے تعلق کمزور ہونے کی وجہ سے زبوں حالی کے شکار ہوئی۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے بغیر ہم عصر حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما نہیں ہو سکتے ۔ دنیامیں وہی قومیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں جو تعلیم کو اپنا زیور بنالیتی ہیں۔پروفیسر محمدرمضان قادری نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان نسل ہی پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضامن ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیم کی قدر وقیمت کوسمجھتے ہوئے قوم کے ہرفرد میں تعلیمی بیداری پیداکی جائے۔نوجوان نسل کو جدید علوم کیساتھ ساتھ دینی علوم پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا

ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2024ء قومی اسمبلی میں  پیش کر دیا گیا

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

لاہورسمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز

لاہورسمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز

وائس چانسلر کے آئی یو سے کمانڈنٹ ہائی ایلٹچوڈ سکول رٹو استور کی ملاقات،کے آئی یو کی زیر تعمیر سکی اکیڈمی ..

وائس چانسلر کے آئی یو سے کمانڈنٹ ہائی ایلٹچوڈ سکول رٹو استور کی ملاقات،کے آئی یو کی زیر تعمیر سکی اکیڈمی ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور ایچ ای ایس ایس اے کے مشترکہ تعاون سے طلبہ کی ذہنی صحت و بہبود کیلئے آگہی ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور ایچ ای ایس ایس اے کے مشترکہ تعاون سے طلبہ کی ذہنی صحت و بہبود کیلئے آگہی ..

میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نئی کوالٹی ایشورنس پالیسی کا نفاذ

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نئی کوالٹی ایشورنس پالیسی کا نفاذ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  راولپنڈی کے زیر انتظام  انٹر میڈیٹ  سالانہ امتحان2024 ؁ء    19اپریل ..

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان2024 ؁ء 19اپریل ..

یونیورسٹی آف سرگودھا میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی جانب سے خصوصی نشست کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی جانب سے خصوصی نشست کا انعقاد

ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے ،طلبا کے لئے لیب ٹاپ سکیم، فری انٹرنیٹ سکیم اور  ای بائیک سکیم ..

ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے ،طلبا کے لئے لیب ٹاپ سکیم، فری انٹرنیٹ سکیم اور ای بائیک سکیم ..