پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے میں توسیع کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے غریب بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول میں توسیع کا نواں مرحلہ لانچ کر دیا ہے۔اس مرحلے کے دوران صوبے کے 36اضلاع میں 200نجی سکولوں سے پارٹنرشپ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے میں توسیع کے نتیجے میں ہزاروں مستحق طلبا ء و طالبات کو انکے گھروں کے نزدیک مفت تعلیم کی سہولت میسر آئے گی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ان طالبعلموں کی ماہانہ فیس کے ساتھ ساتھ نصابی کتب بھی مفت مہیا کرے گی تاکہ بے وسیلہ گھرانوں کے بچے تعلیمی اخراجات کے بوجھ سے بے نیاز ہو کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ نویں مرحلے میں مڈل و سکینڈری سکولوں سے پارٹنرشپ کی جائے گی۔

Your Thoughts and Comments