وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجیدکی ہدائت پرمحکمہ تعلیم کے اندر میرٹ کوفروغ دیاگیا‘محمد الیاس چوہدری

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)مشیرحکومت وامیدواراسمبلی حلقہ1محمدالیاس چوہدری کادورہ AEOآفس،مشیرحکومت کی آمد پراے ای اومشتاق عاصم،ملک عنائت اللہ نذیری ڈی ای او،چوہدری محمدضمیرڈپٹی ڈی ای او،سینئرمدرس حمیدزیدی ،محمدسلیم تابانی ودیگرنے شانداراستقبال کیا۔تقریب سے اے ای اومشتاق عاصم،ملک عنائت اللہ نذیری ودیگرنے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں چوہدری محمدضمیرڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،حمیدزیدی سینئرمدرس،محمدسلیم تابانی سینئرمدرس،ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل معروف،جاویداقبال جونیئرمدرس،محمدرفیق جونیئرکلرک،محمدشبیر،سرفرازاحمدنجمی پرائمری مدرس،محمدپرویزپرائمری مدرس،مشتاق حسین پرائمری مدرس،واحدحسین شاہ پرائمری مدرس ودیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجیدکی ہدائت پرمحکمہ تعلیم کے اندر میرٹ کوفروغ دیاگیاہے آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے آزادکشمیرمیں قائم پی پی پی حکومت نے بے مثال ولازوال اقدامات کیے ہیں،انہوں نے کہاکہ اساتذہ اپنی حاضری کویقینی بناتے ہوئے طلباء کی بہترتعلیم وتربیت کااہتمام کریں یہ بچے ہمارامستقبل ہیں انہی بچوں نے کل ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے انہی میں سے کوئی ڈاکٹر،انجینئر،پائلٹ وسیاستدان بنے گااساتذہ کوہدائت کرتاہوں کہ وہ بچوں کی تعلیم وتربیت پراپنی مکمل توجہ مرکوزکریں انہوں نے کہاکہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم کوبنیادی حیثیت دی گئی ہے پی پی پی حکومت نے اپنے منشورکے مطابق آزادکشمیرکوایجوکیشن سٹی بنادیاہے تین میڈیکل کالجز،پانچ یونیورسٹیزاس بات کاواضح ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ ضلع کوٹلی کے تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی آفیسران اداروں کادورہ بھی کریں طلباء کے اندرمقابلہ جات کارجحان پیداکرنے کے لیے مختلف تقریبات کاانعقادکریں۔

Your Thoughts and Comments