پنجاب میں بیس کروڑ روپے کی لاگت سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز ہو گیا،

پروگرام کے تحت استعداد کار میں اضافے کیلئے لیکچررز کو برطانیہ اور نیوزی لینڈ بھجوایا جائیگا،رانا مشہود احمد

جمعہ 29 اگست 2014 19:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وزیر تعلیم وقانون پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سکالر شپ حاصل کرنے والے آٹھ اساتذہ کرام کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جو اپنے اپنے شعبے میں بیرون ملک مزید تعلیم کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیرتعلیم پنجاب نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزیراعلی محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے بیس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔

برٹش کونسل کے تکنیکی تعاون سے شروع کئے گئے اس پروگرام کے تحت اپنے اپنے تعلیمی ادارے میں نمایاں کارکردگی کے معیار پرپورا اترنے والے سولہ لیکچررز کو سال میں دو مرتبہ جنوری اور ستمبر میں بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہر سال صوبے کے مختلف مفصل کالجوں میں تعینات آٹھ لیکچررز کو برطانیہ جبکہ آٹھ لیکچررز کو نیوزی لینڈ کی مختلف یونیورسٹیوں میں مزید تعلیم کے لئے بھجوایا جائے گا تاکہ ان اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ہو سکے۔

اس سال برطانیہ روانہ ہونے والے آٹھ لیکچررز میں چار خواتین اور چار مرد لیکچررز شامل ہیں جنہیں کوئین میری یونیورسٹی آف لندن،یونیورسٹی آف مانچسٹر،یونیورسٹی آف برسٹل،یونیورسٹی آف سرے اور یونیورسٹی آف کنٹربری برطانیہ میں ماسٹر ڈگری کورسزکروائے جارہے ہیں۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے شعبہ میں برٹش کونسل کے فنی تعاون سے اس پروگرام کو آگے بڑھانے کا مقصد مختلف شعبوں میں مستقبل کے قائدین تیار کرنا ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی ڈائریکٹر ایجوکیشن مس نشاط ریاض،پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب محترمہ مہوش سلطانہ اور پروگرام کے دیگر کوآرڈی نیٹرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ  عالمی  کانفرنس 15اکتوبر ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ عالمی کانفرنس 15اکتوبر ..

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره