تاجکستان، نیشنل بُک فاؤنڈیشن میں ”جامی کارنر“ قائم کرے گا،

سفیرِ تاجکستان شیر علی کا این بی ایف کا دورہ ، ایم ڈی سے ملاقات میں باہمی امور کا جائزہ

منگل 14 اکتوبر 2014 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) تاجکستان اورپاکستان میں گہرے ثقافتی اور علمی و لسانی روابط موجود ہیں۔ نیشنل بُک فاؤنڈیشن ملکی اور غیر ملکی زبانوں کی کتب کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاجکستان نیشنل بُک فاؤنڈیشن میں ”جامی کارنر“ قائم کرے گا۔ یہ باتیں تاجکستان کے سفیر شیر علی نے این بی ایف کے دورے کے موقع پر فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید سے ملاقات کے دوران کیں۔

ایم ڈی نے معزز مہمان کو اپنے ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور کتب بینی کے فروغ کے لیے کام کرنے والے مختلف شعبوں کا تعارف کرایا۔ سفیرِ تاجکستان نے این بی ایف کی کارکردگی کو تحسین کی نظر سے دیکھا اور کہا کہ ”جامی کارنر“ کے قیام سے دونوں ممالک کے لوگوں میں علمی رابطہ کاری کو مزید تقویت ملے گی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی نے کہا کہ جامی کارنر میں تاجکستان کے دیگر اہم مصنفین کی کتب سمیت وہاں کی لوک داستانوں اور اہم اہلِ قلم کے تراجم بھی شائقین کتب کے لیے رکھے جائیں گے۔

بعد ازاں تاجک سفیر نے این بی ایف کے بُک میوزیم ، مرکزی بُک شاپ ، آڈیٹوریم ، کانفرنس روم اور ریڈرز بُک کلب کا دورہ کیا اور نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے اشاعتی امور اور شعبہ جاتی سیٹ اپ سے متاثر ہوئے ۔ معزز سفیر نے وزیٹرز بُک میں اپنے تاثرات بھی درج کیے اور لکھا کہ این بی ایف خالقِ کائنات کے سب سے عظیم اور اہم پیغام ”اقراء“کو لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔ سفیرِ تاجکستان سے ملاقات کے موقع پر سیکرٹری این بی ایف آفتاب سومرو، افشاں ساجد اور این بی ایف کے بُک ایمبیسیڈر آصف نور بھی شریک تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور  میں  22ویں کانووکیشن کا انعقاد

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور میں 22ویں کانووکیشن کا انعقاد

قراقرم یونیورسٹی میں قراقرم گریجویٹ سکول میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

قراقرم یونیورسٹی میں قراقرم گریجویٹ سکول میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

جامعہ کراچی میں2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز

جامعہ کراچی میں2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز

جامعہ کراچی میں2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز

جامعہ کراچی میں2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے      امتحانی مراکزکے دورے ، انتظامات کا جائزہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے امتحانی مراکزکے دورے ، انتظامات کا جائزہ

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کیفنانشنل ایڈ آفس اورہائیرایجوکیشن ..

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کیفنانشنل ایڈ آفس اورہائیرایجوکیشن ..

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاورمیں یوتھ روبو ٹیک 24 '' کے میگا ایونٹ کا انعقاد

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاورمیں یوتھ روبو ٹیک 24 '' کے میگا ایونٹ کا انعقاد