لینگونج ڈیپارنمنٹ میں فضول موضوعات پڑھائے جارہے ہیں ،امجد اسلام امجد

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 15:18

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء ) آرٹس کونسل کی ساتویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز کے چوتھے سیشن میں ”اردو کی نئی بستیاں اور تراجم کی روایت “ کے حوالے سے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے معروف شاعر و دانش وار امجد اسلام امجد نے کہا کہ موجود ہ دور میں تراجم کا کام بہت اہم ہے ۔جب تک ہم ترجمے کے ذریعے اپنی بات دنیا تک نہیں پہنچیں گے اور دنیا کی بات خود تک نہیں آنے دینگے اور دنیا کو نہیں جانیں گے تو گلوبلائزیشن محض ایک رسمی بات ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کا لینگونج ڈیپارنمنٹ میں انتہائی فضول موضوعات پڑھائے جاتے ہیں ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر ایم اے ،ایم فل ،پی ایچ ڈی کی سطح پر ڈگر ی کو کسی بھی ادبی شاہکار کے اردو سے انگریز ی یا انگریز ی سے اردو ترجمے کو لازمی قرار دے دیا جائے اس سے تہذیبوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

امجد اسلام امجد نے مزید کہا کہ اردو ادب کی محفلوں میں نوجوانوں کو بھی شریک کیا جانا چاہئے تاکہ نئی نسل بھی اردو ادب سے آگا ہ ہوسکے ۔

آرٹس کونسل کے سیکریٹری احمد شاہ نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مندوبین کا شکر گزار ہوں جو اپنا قیمتی وقت نکل کر اور اپنے خرچ پر کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے ہیں ۔احمد شاہ نے کہا کہ بھارت سے جاوید اختر کو آنا تھا اور انہوں نے پاکستان میں اپنے دوستوں کو بھی فون پر آگا ہ کردیا تھا لیکن کچھ سرکاری معاملات کی وجہ سے وہ نہیں آسکے لیکن ہندوستا ن سے اس کانفرنس میں شرکت کیلئے سات مندوبین آئے ہوئے ہیں ۔

اس موقع پر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے غیر ملکی مندوبین کیلئے اعلان کیا کہ انہیں جو کتابیں درکار ہونگی وہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت فراہم کی جائیں گی ۔اور کتابو ں کو بذریعہ ہوائی جہاز ان کے ممالک تک پہچانے کے اخراجات بھی حکومت پاکستان برداشت کرے گی ۔ارشد فاروق نے فن لینڈ میں اردو کی صورت حال پر بیانیہ اور بصری حوالے سے گفتگو کی ۔

انہو ں نے فن لینڈ کا مختصر تعارف کراتے ہوئے بعض تصاویر بھی دکھائیں فن لینڈ کو آدھی رات سورج کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے ۔فن لینڈ میں اردو زبان کا ارتقاء اسطرح ہوا کہ 20سال قبل خانہ بدوشوں کے ذریعے وہاں پہنچی ۔سرکاری اسکولوں میں بچوں کو اردو سیکھنے کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ۔میں نے فن لینڈ کی کتاب Facts of Finlandکا اردو میں ترجمہ آدھی رات کے سورج کی سرزمین کے عنوان سے کیا ۔

فن لینڈ کا ثقافتی ورثہ رزم نامہ ہے جس کا ترجمہ کرنے میں 15سال کا عرصہ لگا ۔یہ رزم نامہ اسکولوں کے نصاب میں بھی شامل ہے ۔فن لینڈ کے صدر مارتی آھتی ساری ایک زمانے میں YMCA لراچی میں تعینات رہی ہیں اور اردو سے کافی رغبت رکھتے ہیں۔ترکی سے آئے ہوئے خلیل طوقارنے اپنے مقالے ”ترکی میں اردو کی تعلیم وتدریس اور آئند ہ امکانات “پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کی دوستی مایہ ناز مانی جاتی ہے ترکی میں اردو اتنی مقبول ہے جتنی دوسرے اسلامی ملکوں میں ہے ۔

اردو ترکوں کی پسندید ہ زبان ہے ۔میں اردو کو اپنی زبان سمجھتا ہوں ۔ترکی میں اردو کی تعلیم و تدریس کا سلسلہ ایک صد ی سے جاری ہے ۔استبول یونیورسٹی کی اردو کی ترویج و ترقی میں ایک کلیدی حیثیت حاصل ہے ۔ترکی کے انقرہ یونیورسٹی، استنبول یونیورسٹی اور عسکرہ یونیورسٹی میں اردو پڑھائی جارہی ہے اورہم ترکی میں اردو میں PHDبھی کررہے ہیں جب تک آپ لوگ پاکستان میں اردو کو ہر سرکار ی شعبے میں نافذ نہیں کرینگے جب تک آپ پاکستانی انگریز ی بولنے میں فخر کرتے رہیں گے جب تک پاکستان میں بڑے بچوں سے انگریز ی میں بات کرتے رہیں گے جب تک سرکاری سطح پر سیاست دان ،وزیر ،بیورو کریٹ انگریز ی میں بات کرتے رہیں گے تو اردو غیر ممالک میں کیسے فروغ پائے گی ۔

ہائے میر ی پیاری زبان کہہ کر رھونے دھونے کا کو ئی فائدہ نہیں۔مصر سے آئے ہوئے ابراہیم محمد ابراہیم جہنوں نے پاکستان سے ہی اردو تعلیم حاصل کی ہے انہوں نے مصر میں اردو کے بارے میں مسائل اور امکانات پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ مصر کی جامعات میں اردوپڑھانے والے بیشتر استاتذہ نے کراچی اور لاہور کی جامعات سے اردو میں ڈگریاں حاصل کی ہیں اور اس کے بعد مصر میں اردو پڑھا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ مصر میں اردو کی موجود ہ صورتحال انتہائی بہتر ہے لیکن اصل مسئلہ اردو زبان کی کتابو ں کی عد م فراہمی ہے ۔مصر کے طالب علموں کیلئے اردو کی کتا بو ں کا حصول بے تحاشا اخراجات کی وجہ سے ناگزیر ہے اس موقع پر معروف شاعرہ فرحت پروین نے مصر کے طالب علموں کیلئے ایک لاکھ روپے مالیت کی اردو کتابیں خرید کر دینے کا اعلا ن کیا ۔

ابراہیم محمد ابراہیم نے بتایا کہ مصر میں علامہ محمد اقبال کے کلام کا ترجمہ مصر ی زبان میں ہوچکا ہے اور آج بھی مصر میں علامہ اقبال کے حوالے سے ادبی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے ۔جبکہ امجد اسلام امجد اور عبداللہ حسین کی کتابوں کے مصر ی ترجمے پر بھی کام ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کی حکومتوں کے درمیان تعلقات کچھ زیادہ بہتر نہیں لیکن دونوں ملکو ں کے عوام کے درمیان رشتہ بہت گہر ا ہے ۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے آئے ہوئے اشفاق حسین نے کہا کہ ٹورنٹو اردو کا جدید مرکز بن چکا ہے اردو کی نئی بستیوں کی بات کی جائے تو اس میں ٹورنٹو کو امتیازی حیثیت حاصل ہے ۔ٹورنٹو میں باقاعدہ شاعری اور نثر لکھنے والو ں کی بڑی تعداد آباد ہے جن کا تعلق پاکستان اور بھارت سے ہے ۔اور ابتک یہاں اردو زبان کی تین سو سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہے ۔

اشفاق حسین نے بتا یا کہ اردو زبان کی کتابو ں کے انگریز ی میں ترجمے کے حوالے سے ٹورنٹو سب سے بڑا مرکز ہے ۔پاکستان اور بھارت کے ادیبوں کے درمیان ٹوٹے ہوئے رشتوں کو دوبارہ جوڑنے میں ٹورنٹو کا بڑا نام ہے ۔امریکہ سے آئے ہوئے سعید نقوی نے امریکہ میں اردو کے منظر نامے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ادبی منظر نامہ کا مرکز ی کردار پاکستان سے درآمد شدہ ہے ۔نیویارک اور لاس اینجلس میں اردو کے حوالے سے سب سے زیادہ سرگرمیاں منعقد ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اسکولوں میں اردو نہیں پڑھائی جاتی لیکن سمجھ دار لوگ گھروں میں اردو بو ل کر اپنے بچوں کو اردو زبان سکھانے کی کوشش کرتے ہیں جو باعث اطمینان ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کی25اپریل تک توسیع کی منظوری ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کی25اپریل تک توسیع کی منظوری ..

انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 2024ء کے لیے امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز

انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 2024ء کے لیے امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز

تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیراہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 19 اپریل سے شروع ہوگا

تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیراہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 19 اپریل سے شروع ہوگا

سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر گنداھی     سائل سائنسز ڈپارٹمنٹ  کےانچارج چیئرمین  مقرر

سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر گنداھی سائل سائنسز ڈپارٹمنٹ کےانچارج چیئرمین مقرر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآباد سمسٹر بہار 2024 ء کے داخلے کی تاریخ میں 25 اپریل تک توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآباد سمسٹر بہار 2024 ء کے داخلے کی تاریخ میں 25 اپریل تک توسیع

آزادکشمیریونیورسٹی کنگ عبداللہ کیمپس کو جدید تعلیمی ساز وسامان سے لیس کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز

آزادکشمیریونیورسٹی کنگ عبداللہ کیمپس کو جدید تعلیمی ساز وسامان سے لیس کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ملک بھر کی پہلی اور ایشیا کی دسویں بہترین یونیورسٹی قرار

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ملک بھر کی پہلی اور ایشیا کی دسویں بہترین یونیورسٹی قرار

پنجاب یونیورسٹی کا شعبہ لائبریری و انفارمیشن مینجمنٹ دنیا کے بہترین 50 سے 70 اداروں میں شامل

پنجاب یونیورسٹی کا شعبہ لائبریری و انفارمیشن مینجمنٹ دنیا کے بہترین 50 سے 70 اداروں میں شامل

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے امتحانی عملہ کی ٹریننگ ورکشاپس (کل) ..

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے امتحانی عملہ کی ٹریننگ ورکشاپس (کل) ..

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی

خواتین یونیورسٹی تحقیق کے میدان میں نئی جہت سامنے لارہی ہے، وائس چانسلر

خواتین یونیورسٹی تحقیق کے میدان میں نئی جہت سامنے لارہی ہے، وائس چانسلر

ایل ایل بی سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان

ایل ایل بی سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان