اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ’’نو ٹوبیکو ڈے ‘‘کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

بدھ 1 جون 2022 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2022ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ’’نو ٹوبیکو ڈے ‘‘کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام انیبلنگ سنٹر کے اشتراک سے آگاہی سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کہاکہ اس سال نو ٹوبیکو ڈے کا تھیم ماحول کا تحفظ ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق تمباکو کی صنعت تیزی سے ماحول کو متاثر اور ماحولیاتی توازن کے بگاڑ کا باعث بن رہی ہے جس سے پورا ایکو سسٹم خطرے سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور مختلف عالمی دنوں پر آگاہی سیمینار اور سرگرمیاں منعقد کرتی ہے تاکہ طلباء وطالبات ، اساتذہ اور کمیونٹی میں شعور بیدار کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منانے کامقصد عام لوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات اور اس کاروبار سے وابستہ کاروباری اداروں کی ماحول دشمن سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔ صحت مند ماحول اور زندگی لوگوں کا حق ہے اور آئندہ نسلوں کی ضرورت ہے۔ تمباکو نوشی سے دنیا میں سالانہ 80لاکھ اموات ہوتی ہیں جن میں 12لاکھ ایسے افراد ہوتے ہیں جو براہ راست سگریٹ نوشی نہیں کرتے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف سپیشل ایجوکیشن ، ڈائریکٹر انیبلنگ سنٹر ڈاکٹر سمر فہد، کلثوم اختر ایڈیشنل ڈائریکٹر انیبلنگ سنٹر اور ڈاکٹر شیخ صفینہ صدیق سینئر میڈیکل آفیسر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈویژن نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

انٹرمیڈیٹ طلبا کی امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئےشکایات پورٹل متعارف

انٹرمیڈیٹ طلبا کی امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئےشکایات پورٹل متعارف

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام  ملک بھر میں امتحانات     کل سے شروع ہو نگے

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی پہلی خاتون سربراہ کا تقرر

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی پہلی خاتون سربراہ کا تقرر

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور  میں  22ویں کانووکیشن کا انعقاد

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور میں 22ویں کانووکیشن کا انعقاد

قراقرم یونیورسٹی میں قراقرم گریجویٹ سکول میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

قراقرم یونیورسٹی میں قراقرم گریجویٹ سکول میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد