فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا

مجموعی کامیا بی کا تناسب 69.44 فیصد رہا،چیئرمین فیڈرل بورڈکی کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد

جمعہ 5 اگست 2022 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے SSC پارٹ ون(9th) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021-22کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ مجموعی کامیا بی کا تناسب 69.44 فیصد رہا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ اف انٹرمیڈیٹ نے کامیابی پر مبارکباد پیش کی.تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بورڈ نے نویں کلاس کے امتحانات کا نتیجے کا اعلان کر دیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین فیڈرل بورڈ قیصر عالم تھے۔

۔چئیرمین فیڈرل بورڈ نے کامیابی پر طالبعلموں والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ نے کوالٹی ایجوکیشن جو وعدہ کیا تھا انشاء اللہ ہم نے اپنی ٹیم کی مدد سے پورا کیا ہے یہاں پر میں متعلقہ اداروں کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ہمارے اس مقصد کی کامیابی میں انہوں نے بھرپور کردار ادا کیا اداروں نے ٹیچرز کو بہترین انداز سے ٹریننگ دی اور حاصل تعلیم (SLO ) بیسڈ امتحانی نظام کو کامیاب بنایا۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ آنے والے دنوں میں فیڈرل بورڈ ایک جامعہ پروگرام مرتب کررہا ہے جس میں ہماری کوشش ہوگی کہ اس مرتبہ اداروں اور ڈائریکٹوریٹ کی مدد سے ٹیچرز کی ٹریننگ باقاعدہ ایک شیڈول کے مطابق کی جائے تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کا جو ہمارا ایک مقصد ہے وہ حاصل کیا جائی.سال 2021-22 میں بورڈ میں ریگولر انرولمنٹ کلاس نہم 118826 رہی جبکہ 84630 بچے کامیاب رہے کامیابی کا تناسب 72.20 فیصد رہا۔

سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 9928 جبکہ3369 سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 35.43 فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس نہم 128750 تھی جس میں 87999 بچے کامیاب ہوئے مجموعی کامیابی کا تناسب 69.44 فیصد رہا.بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیاہے جبکہ سٹوڈنٹس 5050 پر اپنا رولنمبر iایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ  عالمی  کانفرنس 15اکتوبر ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ عالمی کانفرنس 15اکتوبر ..

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی طالبات کا سرسو سینٹر کا دوره

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو  منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے