ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی مجلسِ تقریر و ادب کی جانب سے کُل کراچی مباحثے کاانعقاد

جمعہ 5 اگست 2022 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) پاکستان کے 75ویں جشنِ آزادی(ڈائمنڈ جوبلی) کے سلسلے میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی مجلسِ تقریر و ادب کی جانب سے ڈاؤ میڈیکل کالج کے معین آڈیٹوریم میں کُل کراچی مباحثے ''آزادی اظہار'' کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی جامعات اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے 60 مقررین نے حصہ لیا اور اپنے جدا گانہ اندازِ بیاں سے ایوان میں منطقی فضا قائم کی۔

مقابلے کی منصفی کے فرائض محترم عابد علی امنگ، محترمہ افشاں یاسمین اورمحترم رضوان زیدی نے سرانجام دیے اور صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی نے کی۔ مباحثے میں انجینیر نعمان علی صدیقی قائدِ ایوان تھے اور انجینیر طلحہ عالم نے بطورقائدِ حزبِ اختلاف شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقابلے کے فاتح تبانی اسکول آف اکاؤنٹنسی کے طالب علم شہباز ارنڈ قرار پائے جبکہ دو طلبہ جامعة الرشید سے عاصم بلال اور جامعہ کراچی سے عبدالرحمٰن انعامِ دوم اور اسی طرح دو طلبہ تبانی اسکول آف اکاؤنٹنسی سے کامران زبیر اور جامعة الرشید سے سیف الرحمٰن نے انعام ِسوم حاصل کیا۔

علاوہ ازیں ٹیم ٹرافی جامعة الرشید کے نام ہوئی۔ ایک بھرپور مباحثے کے بعد کثرتِ رائے سے قرارداد ''معاشی خودانحصاری پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کی حقیقی ضامن ہی'' منظور ہوئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہ عطائے اسناد 14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہ عطائے اسناد 14مئی کو ہوگا

نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

انٹرمیڈیٹ طلبا کی امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئےشکایات پورٹل متعارف

انٹرمیڈیٹ طلبا کی امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئےشکایات پورٹل متعارف

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام  ملک بھر میں امتحانات     کل سے شروع ہو نگے

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی پہلی خاتون سربراہ کا تقرر

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی پہلی خاتون سربراہ کا تقرر

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

یونیورسٹیزکی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ وٹیکنالوجی کے میدان میں یوای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں ..

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( ..

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور  میں  22ویں کانووکیشن کا انعقاد

ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور میں 22ویں کانووکیشن کا انعقاد