سینٹ میری سکول کا شمار صوبے کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے، فارغ الحتصیل ہونے والے طلباء نے کلیدی عہدوں پر پراجمان ہونے کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیئے،

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:23

پشاور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینٹ میری سکول کا شمار صوبے کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے یہاں س فارغ الحتصیل ہونے والے طلباء نے کلیدی عہدوں پر پراجمان ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار سینٹ میری سکول پشاور میں سالانہ تقریبات کے اختتام پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا سپیکر نے اس موقع پر سکول کے اساتذہ کے لئے پچاس ہزار روپے اور سکول کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ سکول میں زیر تعلیم طلباء کو اعلیٰ معیار کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے اساتذہ کی خصوصی دلچسپی اور محنت کا نتیجہ ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں سکول ہذا کے طلباء کا شمار ٹاپ پوزیشنز میں ہوتا ہے سپیکر نے کہا کہ سکول کے بہترین تدریسی نظام کے باعث والدین اپنے بچوں پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ ریجن کے ایک بہترین تعلیمی ادارے میں بہتر طور پر نشوونما پا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ مذکورہ سکول میں طلباء کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لئے مناسب توجہ دی جاتی ہے طلباء کو جسمانی و زہنی طور پر مستعد رکھنے کے لئے مختلف قسم کی سپورٹس کا اہتمام کیا جاتا ہے اس کے علاوہ طلباء کے لئے تقریری مقابلوں ، سائنسی نمائشوں اور سٹیج شوز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں حصہ لے کر وہ بہت کچھ سیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج یہاں پر موجود ہونے کے باعث وہ خواہش کررہے ہیں کہ کاش وہ بھی اس سکول کے طالب علم ہوتے لیکن دوسری جانب یہ سوچ کراطمنان ہورہا ہے کہ ان کا فرزند اس سکول میں زیر تعلیم ہے سپیکر نے کہا کہ سکول اپنے طور پر طلباء کے لئے کافی ایونٹس کررہی ہے لیکن میری تجویز ہے کہ سکول ہذا کی جانب سے صوبائی سطح پر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے سپورٹس گالا اور سائنسی میلوں جیسی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلباء کی زندگی میں مزید نکھار پیدا ہونے کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں انہوں نے بعدا زاں کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول کے بچوں نے جسمانی کرتب دیکھانے کے علاوہ دیگر ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

جامعہ سندھ ، ایم اے، ایم ایس سی و ایم کام  پوسٹ گریجویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جامعہ سندھ ، ایم اے، ایم ایس سی و ایم کام پوسٹ گریجویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اٹک، چیئرمین تعلیمی بورڈ،راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی اور ..

اٹک، چیئرمین تعلیمی بورڈ،راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی اور ..

نمل یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس میں کلچر فیسٹیول  منایا گیا

نمل یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس میں کلچر فیسٹیول منایا گیا

بارانی زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی لٹریسی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

بارانی زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی لٹریسی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی سیمینار، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ..

زرعی یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی سیمینار، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ..

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہ عطائے اسناد 14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہ عطائے اسناد 14مئی کو ہوگا

نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

انٹرمیڈیٹ طلبا کی امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئےشکایات پورٹل متعارف

انٹرمیڈیٹ طلبا کی امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئےشکایات پورٹل متعارف

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام  ملک بھر میں امتحانات     کل سے شروع ہو نگے

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی پہلی خاتون سربراہ کا تقرر

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی پہلی خاتون سربراہ کا تقرر

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہٴ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا