جی سی او 16 ڈیو پنوعاقل میجر جنرل محمد عارف وڑائچ کی طرف سے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنکل ایجوکیشن میں چوتھا اور پانچواں 6 ماہ کا تربیتی کورس مکمل کرنے والے 247 طلباء وطالبات میں اسناد وانعامات اور ٹول کٹس تقسیم

جمعرات 11 دسمبر 2014 22:45

پنوعاقل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء)جی سی او 16 ڈیو پنوعاقل میجر جنرل محمد عارف وڑائچ نے چھاونی کے ادارہ پنوعاقل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنکل ایجوکیشن میں چوتھا اور پانچواں 6 ماہ کا تربیتی کورس مکمل کرنے والے 247 طلباء وطالبات میں اسناد وانعامات اور ٹول کٹس تقسیم کیے، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی نے کہا کہ پاک فوج کے جوان نہ فقط ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں بلکہ ملک کی تعمیر اور ترقی میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ادھر سندھی بھائیوں اورعلاقے کے لوگوں کو دکھی حالات میں کبھی تنہا نہ چھوڑا اورمختلف مراحل میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ حصہ لیا، اس ادارے سے جن طلباء اور طالبات نے ہنری اور فنی کورس مکمل کیا ہے آج وہ خودکفالت کی منزل کی جانب جارہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ بالائے سندھ کے مزید بے روزگاروں نوجوانوں کو اس ادارے کے ذریعے ہنری تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ ہنر مند افراد سماج میں کبھی بھوکے نہیں مرتے ہنری تعلیم کی سند لیکر جانے والے نوجوانوں کو سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور صنعتوں نے روزگار کے سنہری مواقع ملے گے اور اس ادارے میں ملازمت نہ کرنے کی صورت میں وہ اپنی جانب سے چھوٹی صنعت یا کاروباری مراکز قائم کرکے اسے خود چلانے کے قابل بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورس مکمل کرنے والے طلباء اور وطالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کے لیے فوج سے جڑا ہوا رابطہ ہمیشہ کے لیے مشعل راہ رہیگا اور فوج کی بنیادی تعلیم ڈسپیلن ہے جس تعلیم اورتربیت کے تحت آپ ڈسپیلین کو فوج کی شخصی زندگی میں لاگو کرینگے کیونکہ دیگر اداروں اور سماج میں ڈسپیلن کی بہت کمی پائی جاتی ہے ہر شخص ڈسپیلن لاگو کرے تو ہم منظم قوم بن سکتے ہیں اس سے قبل ادارے کے کوآرڈینیٹر لیفٹینٹ کرنل فہام بن سلطان نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ادارے میں آٹو مکینک، آٹو الیکٹریشن، بلڈنگ، الیکٹریشن ، اے سی اینڈ ریفریجریشن ، بیوٹیشن ،ڈریس میکنگ اینڈ ڈزائنگ کی تربیت دی جارہی ہے اور اس تربیت کے تحت بیرونی ممالک میں بھی نوجوان کام کررہے ہیں، تقریب کے اختتام پر جی او سی محمد عارف وڑائچ نے ڈیولاگ کمانڈر عامر وزیر انسٹییٹوٹ کے ایڈمن میجر خادم برڑو، اسٹنٹ کمشنر پنوعاقل علی رضا انصاری، حاجی الٰہی بخش شیخ، کاشف گلزار شیخ، حاجی محمد پخنل ودیگر مہمانوں کے ہمراہ طلباء وطالبات کی جانب سے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کا معائنہ کیا اور ان فن پاروں اور ٹیکنکل چیزوں کے متعلق معلومات بھی حاصل کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر نے نیورولوجی میں ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر نے نیورولوجی میں ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی