Live Updates

عمران خان کا ڈانس کلچر آزادخطہ میں پھیلنے نہیں دینگے ،آزادخطہ منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتاہے،چوہدری عبدالمجید

منگل 24 مارچ 2015 16:37

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ عمران خان کا ڈانس کلچر آزادخطہ میں پھیلنے نہیں دیں گے اور نہ ہی آزادخطہ منفی سیاست کا متحمل ہوسکتاہے۔ میرپورکو فتح کرنے والوں کے خواب ہمیشہ کے لیے چکناچور ہوجائیں گے۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری واضح شکست سامنے دیکھ کر الیکشن سے فرار ہونے کے بہانے تلاش کررہاہے۔

اہلیان میرپور نے بیرسٹرکے خلاف بغاوت کردی ہے۔ ہرگھر سے بیرسٹرکومایوسی کا سامناہے۔ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری محمداشرف دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے رٹھوعہ محمدعلی ، سنگھوٹ، ایف ون، ڈھوک اعوان سمیت دیگرمقامات پرانتخابی کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سنگھوٹ بہت بڑی کارنرمیٹنگ سے آرائیں برادری کی طرف سے میزبانی چوہدری حبیب کوثر اور الحاج سیٹھ محمداشرف نے کرتے ہوئے آرائیں برادری کی چوہدری محمداشرف کو حمایت کا یقین دلایا۔

اس موقع پر امیدوارچوہدری محمداشرف، سیٹھ محمداشرف، خالد یوسف ایڈووکیٹ ، صاحبزادہ ذوالفقارعلی، چوہدری جاوید اقبال، ڈاکٹرریاست چوہدری، چوہدری علی اصغر، راجہ عمر، قاری محمدسعید، محمد ممتاز ، محمدعاشق، محمدالیاس سارکس، اسد علی ریاست ، قدوس الرحمان سمیت دیگر افراد نے خطاب کیا۔ رٹھوعہ محمدعلی کارنرمیٹنگ کی میزبانی راجہ آصف محمود رٹھوعی نے کی جبکہ کارنرمیٹنگ سے وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر، چوہدری محمداشرف، صاحبزادہ ذوالفقار، ضیاء القمر، راجہ امداد ایڈووکیٹ، راجہ نعیم ریاست ، راجہ زراعت سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

سیکٹر ایف ون کارنرمیٹنگ سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید،وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر، پیپلزپارٹی راہنماؤں شکیل رضا ایڈووکیٹ، راجہ اظہراقبال، عابد بٹ، راجہ افتخار، چوہدری بابر عثمان، سید شجاعت حسین شاہ، چوہدری محمدشفیع، آصف ملک، لالہ ظفراللہ میٹ، عابد بٹ کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ رٹھوعہ محمد علی کارنرمیٹنگ میں اہلیان ڈھوک گجراں کے چوہدری ارشدعلی، چوہدری محمدصادق، چوہدری محمدیوسف، چوہدری ظہور احمد، چوہدری محمدجمیل، چوہدری شوکت علی، چوہدری محمدنعیم بشیر، چوہدری نوید حسین، چوہدری دانیال مسعود، چوہدری افضال مسعود، چوہدری محمد آمین یوسف، چوہدری وقار علی، چوہدری امان اللہ، چوہدری طارق محمود، چوہدری راؤف نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے چوہدری محمداشرف کی حمایت کا اعلان کیا۔

سیکٹرایف ون کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اہلیان ایف ون کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دیں گے۔ ایف ون سے مجاہد ٹاؤن اور قبرستان تک سڑک، واٹر سپلائی، سیوریج سکیم کو بہتری بنائیں گے۔ کچی آبادی میں بجلی کے پولوں کا مسئلہ بھی حل کروائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اہلیان میرپورکو دھونس دھاندلی کے ذریعے چراہ گاہ بنانے والوں کے خلاف اہلیان میرپور اٹھ کھڑے ہوگے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ بیرسٹرسلطان بے غرض شخص ہے اس نے ہمیشہ نظریات کا قتل عام کیا۔ بیرسٹرسلطان کی سیاست صرف اور صرف اقتدار حاصل کرناہے اسی وجہ سے اس نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کو روندا۔ انھوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان کی سیاست میں استحکام نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے۔ یہ شخص رات کو سوتااورپارٹی میں ہے اور صبح جاگتااور پارٹی میں ہے۔ انھوں نے کہاکہ بیرسٹرسلطان کوجتنے نام ملے وہ سب کے سب محترمہ بے نظیربھٹوشہید کی وجہ سے ملے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ بیرسٹرسلطان نے پیپلزپارٹی چھوڑ کراحسان فراموشی کی ایسی مثال قائم ہے جس سے اہلیان میرپورکے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بیرسٹرکوووٹروں کی دہلیز ہم نے دکھائی اب توگھرگھرجاکر ووٹ حاصل کرنے کی منتیں کررہاہے کہ اگرمیں کامیاب نہ ہواتوعمران خان مجھے پارٹی سے نکال دے گا۔ انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے نکالے جانے کے ڈر سے بیرسٹرضمنی الیکشن سے فرارحاصل کرنے کے بہانے تلاش کررہاہے۔ اب بیرسٹرکو فرارنہیں ہونے دیں اور اس کا حساب کتاب 29 مارچ کو کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :