Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 23 March 2019

ہفتہ 23 مارچ 2019 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد ہم اس کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو میرا حق تھا اور میں نہیں خیال کرتا کہ قیامت برپا ہو۔ اور اگر (قیامت سچ مچ بھی ہو اور) میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو میرے لئے اس کے ہاں بھی خوشحالی ہے۔ پس کافر جو عمل کیا کرتے وہ ہم ان کو ضرور جتائیں گے اور ان کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔(سورة فصلت۔آیت نمبر50 )

حدیث نبویﷺ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، سود کھلانے والے، سود کے لیے گواہ بننے والے اور اس کے کاتب (لکھنے والے) پر لعنت فرمائی ہے۔

اقوال زریں

متکبروہ ہے جو اٹھارہ ہزار عالم میں سے کسی ایک عالم کو بھی اپنے سے حقیرو ناپاک جانے۔حضرت خواجہ بایز ید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ

ہفتہ 23 مارچ 2019

Your Thoughts and Comments