Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 4 August 2020

منگل 4 اگست 2020 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

رات کے تھوڑے سے حصے میں سوتے تھے۔ اور اوقات سحر میں بخشش مانگا کرتے تھے۔اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا۔(سورة الذاريات۔آیت نمبر-17-18-19)

حدیث نبویﷺ

´ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچے خواب وہ ہیں جو سحری (صبح) کے وقت آتے ہیں“۔(سنن ترمذی۔ باب نمبر35۔حدیث نمبر2274)

اقوال زریں

جس طرح مچھلی دانے کو دیکھتی ہے دام پر اس کی نظر نہیں جاتی اسی طرح نادان نفع کو دیکھتا ہے ضرر تک اس کی نگاہ نہیں جاتی۔ (کنفوشش)

منگل 4 اگست 2020

Your Thoughts and Comments