Kamar Patli Karnay Ki Warzishain Teesra Program - Article No. 1123
کمر پتلی کرنے کی ورزشیں (تیسرا پروگرام) - تحریر نمبر 1123
بدھ 9 اگست 2017
سیدھی کھڑی ہو جائیں۔ پاؤں تقریباََ ایک فٹ کھلے ہوں۔ بازو سر کے اوپر سیدھے اٹھے ہوں۔ کمرجھکائے ہوئے بائیں پاؤں کے باہر زمین کو چھور لیں۔ پھر قدرے اٹھتے ہوئے جھکیں اور پاؤں کے درمیان زمین کو چھوئیں۔ پھر دائیں پاؤں کے باہر چھوئیں۔ پھر سیدھا کھڑے ہوتے ہوئے پہلی حالت میں واپس آجائیں۔ یہ ورزش دس سے پندرہ مرتبہ کریں۔
پیٹ اور ٹانگوں کی ورزش:
سیدھی کھڑی ہوجائیں۔ بازو پہلو کے ساتھ رہیں۔ بائیں گھنٹے کو زیادہ سے زیادہ اوپر اٹھائیں۔ گھٹنے اور ٹخنے کے قریب سے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر جسم کی طرف دبائیں۔ اس دوران دھڑ بالکل سیدھا رکھیں۔ یہ ٹانگ نیچے رکھتے ہوئے دائیں ٹانگ کو اوپر اٹھائیں۔ اس طرح ایک دفعہ دائیں، ایک دفعہ بائیں ٹانگ کو اوپر اٹھائیں اور پانچ تک گنتی شمار کریں۔
(جاری ہے)
کمر اور کولھوں کی ورزش:
کھلے پاؤں کھڑی ہوجائیں۔ دایاں بازو اوپر اٹھا کر کہنی سے سرکے اوپر جھکائیں۔ اب دھڑ کو کمر کے سے بائیں جانب جھکائیں ۔ بایاں بازو ٹانگ کے ساتھ نیچے کو پھسلاتی جائیں اور ساتھ ہی دائیں بازو کو بائیں جانب کھینچیں۔ پھر پہلی حالت میں واپس آجائیں۔ اب بایاں بازو سرپر جھکا کر دائیں جانب جھکائیں۔ اس طرح ایک مرتبہ بائیں اور ایک مرتبہ دائیں جھکائیں۔ اور پانچ تک گنتی گنیں۔ یہ ورزش بارہ سے اٹھارہ مرتبہ کریں۔
بازو، کندھوں اور کمر کی ورزش:
کھلے پاؤں کھڑی ہوجائیں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ ایک بازو اوپر اٹھائیں۔ اس بازو کو آگے کی طرف گرادیں۔ اور نچلے کو پیچھے کی طرف لے جاتے ہوئے پوری گردش دیں، یعنی ایک بازو نیچے آرہا ہو تو دوسرا اوپر جارہا ہو۔ گردشوں کی نصف تعداد اس طرح پوری کرنے کے بعد پھر اُلٹے رخ کریں۔ یہ ورزش دس سے پندرہ بار کریں۔
Browse More Backache
کمر درد کے بارے میں کب پریشان ہونا چاہئے اور کب نہیں
Kamar Dard Ke Bare Mein Kab Pareshan Hona Chahiye Aur Kab Nahi
کمر میں درد کی لہریں
Kamar Mein Dard Ki Lehrain
پیٹھ کا درد اور موٴثر ورزشیں
Peeth Ka Dard Aur Muasar Warzishain
کمر کا درد ۔ ایک تکلیف،ایک پریشانی
Kamar Ka Dard - Aik Takleef - Aik Pareshani
ہائےچک آ گئی
Haye Chuk Aa Gayi
موسم سرما میں ہڈیوں کی حفاظت
Mosaam E Sarma Main Haadiyon Ki Hifazat
اُف․․․یہ کمر درد
Uff Yeh Kamar Dard
اُٹھنے بیٹھنے میں احتیاط کیجیے!
Uthne Bethne Main Ehtiyat Kijye!
ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بچائو کیسے ممکن
Reerh Ki Haddi Par Dabao Bchao Kaisay Mumkin
کمردرد وبال جان
Kamar Dard Wabal Jaan
کمر درد: اسباب اور علاج
Kamar Dard Asbaab Aur Ilaaj
کمر پتلی کرنے کی ورزشیں (تیسرا پروگرام)
Kamar Patli Karnay Ki Warzishain Teesra Program