Khamosh Dushman

خاموش دشمن۔۔۔۔تحریر:عائشہ ظفر

Khamosh Dushman
انسانی جسم ایک مشین کی مانند ہے،اگرمشین کا ایک بھی پرزہ خراب ہوجاےتومشین کام کرناچھوڑدیتی ہےاور وہ خراب کہلاتی ہےاسی طرح انسان کے جسم کا کوئی عضوتکلیف میں ہویا کام نہ کر رہاہوتو انسان بیمار کہلاتا ہے۔صحت کے بغیر انسان کسی کام کا نہیں ہوتا خوش رہنے کے لیےاور دوسروں کےکام آنے کے لیے صحت بہت ضروری ہے۔صحت مند رہنے کے لیے تین چیزیں بہت ضروری ہیں اچھی غذا،صاف پانی اور ہوا۔


اللہ تعالی نے کوئی بھی بیماری بغیرعلاج کے پیدا نہیں کی قرآن مجید میں ہر بیماری کا علاج موجود ہےانسانی جسم میں بہت سی بیماریاں بہت سی وجوہات سے جنم لیتی ہیں ۔جیسےہائی بلڈپریشرتمام بیماریوں کی جڑ ہےہائی بلڈپریشربہت سی بیماریوں کا آغاز کرتا ہےاور یہ صحت کے لے بہت نقصان دہ ہےہم قدرت کے بتاےہوےؔطریقےاستعمال کرکےان تمام بیماریوں سے محفوظ رہ سکتےہیں۔

(جاری ہے)


ہائی بلڈپریشرکیاہے؟
جب دل سے جسم کےدوسرےحصوں تک خون لے جانےوالی شریانوں میں خون کا دباوبہت زیادہ بڑھ جاےاوردل کو خون پممپ کرنے میں زیادہ طاقت استعمال کرنی پڑےایسی صورت حال میں مسلز کوزیادہ سکڑنا اور پھیلنا پڑتا ہےیہ نہایت ہی خطرناک حالت ہوتی ہے۔انسانی جسم میں خون کا دباو 90/140یا اس سے زیادہ ہو توہائی بلڈپریشر کہلاتا ہے۔


ہائی بلڈپریشر کی وجوہات
عام طور پر اس مرض کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی لیکن چند عناصر ایسے ہیں جو ہائی بلڈپریشرکو ظاہر کرتے ھیں اکثراوقات ذہنی دباو کی وجہ سے بھی بلڈپریشر ہوتا ہے۔چند عناصر جو ہائی بلڈپریشر کی وجہ ہیں وہ درج ذیل ہیں ؛
٭ہائی کولیسٹرول
٭کھانے کی زیادتی
٭نیند کی کمی
٭ذیابیطیس یعنی شوگر
٭نمک کااستمعال
٭گرم تاثیروالی غذاوں کازیادہ استمعال
٭سگریٹ نوشی
٭ذہنی دباو
علامات
اس مرض کی بعض اوقات کوئی علامات معلوم نہیں ہوتی ہم بیماری سے تو دوچارہوتےہیں لیکن وجہ معلوم نہیں ہوتی چنددرج ذیل ہیں جو بعض اوقات ہائی بلڈپریشرکیوجہ سےہوتی ہیں؛
٭سرمیں درد
٭آنکھوں کے آگے اندھیراچھاجانا
٭غنودگی
٭چکر آنا
اس بیماری کا علاج بہت ضروری ہےکیونکہ یہ بیماریوں کی جڑہےاگربروقت علاج نہ ہوتویہ بیماری موت کی طرف لے جاتی ہے۔

ہای بلڈپریشر کی صورت میں دماغ کی شریان پھٹنےاور فالج ہونےکا خدشہ بہت زیادہ ہوتاہے۔
پرہیز
پرہیز علاج سے بہتر ہے،اگر انسان ان علامات کو محسوس کر رہاہےتو پرہیز بہت ضروری ہےتاکہ اس بیماری سے بچاجاسکے،ایسی غذاکا استمعال کریں جن سے بلڈپریشرکنٹرول رہے۔
اختیاطی تدابیر
٭وزن پر کنٹرول
٭روزانہ ورزش
٭نمک اورمرغ غذاوں سے پرہیز
٭نیم گرم پانی کااستمعال
پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کا کہناہے،کہ انسانی جسم میں دل ودماغ بہت اہمیت کےحامل ہیں جب ہمارے جسم میں فشارخون بلندہوتاہےتوہماری دماغی طاقت کو بہت نقصان پہنچتاہےان کا مزیدکہناہےکہ ہمارےجذبات اورہماری فطرت کا تعلق ہمارے کنڑول روم سے ہوتاہےجب ہماراکنٹرول روم درست کام نہیں کرے گاتوہم اپنے روز مرہ کے کام بھی بخوبی سرانجام نہیں دے سکیں گے۔


بیماری آنے سے پہلےناتندرستی دیکھتی ہے ناتنگدستی دیکھتی ہےلیکن خدانحواستہ اگر آپ کسی بھی بیماری کا شکارہوتے ہیں تواللہ تعالی نےعلاج کے بہت سے طریقےبتاے ہیں اس کےعلاوہ انسان نے بہت آسان ذرائع بناےہیں آج کےترقی یافتہ اور ٹیکنالوجی کے دور میں انسان گھر بیٹھےڈاکٹرسے مشورہ اور اپایمنٹ حاصل کر سکتا ہےاس کے لیےبہت ذرا ئع ہیں جن کوآپ گوگل پرسرچ کرسکتےہیں اورآپ بآسانی ڈاکٹرسےرابطہ حاصل کرسکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-08-01

Your Thoughts and Comments