Talbina Or Daliya - Sehat Bakhsh Nashtey - Article No. 1700

تلبینہ اور دلیہ․․․صحت بخش ناشتے - تحریر نمبر 1700
اناج ہے صحت کا خزانہ
بدھ 16 اکتوبر 2019
(جاری ہے)
ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ سے منسلک ڈاکٹر ہانیگو ود کے مطابق”ان غذائی عادات میں تبدیلی سے اناج کی کھپت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔نتائج نے خاصا امید افزاء ثبوت فراہم کیا ہے جس سے پتہ چلتاہے کہ خالص اناج کا کھانا کھانے کے فوائد سے متوقع زندگی میں تو سیع ہو سکتی ہے۔مطالعے کے مصنف ڈاکٹر ہانیگوود کے مطابق بھوسے والے اناج میں چوکر اور جراثیم رہ جاتے ہیں اس لئے صاف کئے ہوئے اناج میں مثلاً سفید چاول،پاستا،سفید آٹے کے مقابلے میں 25فیصد زائد اضافی پروٹین رکھتاہے۔ڈاکٹر ہانیگوود کے پچھلے مطالعے میں دکھایا گیا تھا کہ خالص اناج کا استعمال کرنے سے ہڈیوں کی کثافت ،بلڈ پریشر میں کمی اور معدے میں صحت مند بیکٹیریا کو افزائش کا موقع ملتا ہے۔نیز ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتاہے۔
Oatیا جئی میں ایک مخصوص فائبر بیٹاگلوکن ہوتاہے جو کولیسٹرول(خراب)کی سطح کم کرتا ہے اسی کی وجہ سے دل توانا رہتاہے۔علاوہ ازیں قدرتی اور جسمانی قوت مدافعت بڑھانے کی بات آتی ہے تو یہی فائبر صحت مند رہنے کی جنگ میں موٴثر ترین، ہتھیار ثابت ہوتا ہے۔یادرہے کہ ہمارا جسم قدرتی طور پر بیٹاگلوکن پیدانہیں کرتا۔اس لئے بھی اس مرکب کو حاصل کرنے کے لئے واحد راستہ بیرونی ذرائع ہواکرتے ہیں جو بالخصوص اناج ،خمیر،گندم،مشروم اور جئی میں موجود ہوتاہے۔
تلبینہ۔ایک نبوی نسخہ ہے
تیار شدہ تلبینہ کے اجزاء میں جو،کاجو،بادام اور پستہ شامل کیا جاتاہے۔یہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا نسخہ ہے جو صالح خون بناتاہے اور کیلشیئم کی کمی کو پورا کرتاہے۔حدیث کی رو سے تلبینہ ڈپریشن،تھکن اور پیٹ کے تمام امراض میں مفید ہے۔کمزور جسم کو طاقتور بناتاہے۔بینائی تیزکرتا ہے،جوڑوں کے درد دور کرتاہے۔تلبینہ میں مقوی میوے شامل کردینے سے جو یاجئی دونوں اناجوں کے ساتھ غذائیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔آپ چاہیں تو جوکادلیہ تیار کرکے میوے گارنش کرکے بھی شامل کر سکتی ہیں اور میوؤں میں کشمش،اخروٹ کوئی موسمی پھل مثلاً اسٹرابیری یاچیری کے موسم میں انہیں بھی شامل کر کے ذائقہ بڑھا سکتی ہیں ۔
اور ظاہر ہے کہ دودھ کے ساتھ دلیہ ہویا تلبینہ بہترین غذائیت پر مشتمل غذا ہوگی۔جسے کھانے سے جسم میں تکسیدی مادے یعنی اینٹی آکسیڈنٹس کی سطح میں اضافہ ہو گا جو خلیوں کو فری ریڈیکلز (مالیکیولز)سے پہنچنے والے نقصان سے بچاؤ کی ترکیب ہے۔غرضیکہ تادیر صحت مند رہنے کے لئے سادہ مگر غذائیت سے بھرپور ناشتے کرنا کئی امراض کو پنپنے یا بڑھنے سے محفوظ رکھ سکتاہے۔
Browse More Breakfast

صبح کا ناشتہ کیسا ہو
Subah Ka Nashta Kaisa Ho

بہتر ناشتہ بہترین صحت
Behtar Nashta Behtareen Sehat

ناشتہ بہتر صحت کے لئے لازم
Nashta Behtar Sehat Ke Liye Lazim

صبح کے ناشتے کی اہمیت
Subha Ke Nashtay Ki Ahmiyat

ناشتے کیلئے بہترین مشورے
Nashtay Ke Liye Behtareen Mashware

ناشتہ کیوں ضروری
Nashta Kyun Zaroori

باقر خانی اور نان خطائی․․․صبح و شام کے ناشتے
Bakarkhani Aur Naan Khatai

ہر صبح کا آغاز ناشتے سے کیجیے
Har Subha Ka Aghaz Nashte Se Kijye

انسانی غذا میں حیوانی لحمیات کی اہمیت
Insaani Ghaza Main Hewani Lehmiyaat Ki Ehmiyat

خالی پیٹ کیا کھائیں
Khaali Pait Kiya Khayeen

بچوں کے لئے ناشتا بہت ضروری ہے
Bachoon K Liye Nashta Buhat Zaroori Hai

تلبینہ اور دلیہ․․․صحت بخش ناشتے
Talbina Or Daliya - Sehat Bakhsh Nashtey