Bachpan Mein Cancer Aik Jain Ki Ghair Maujoodgi Ka Sabab Hai - Article No. 2958

Bachpan Mein Cancer Aik Jain Ki Ghair Maujoodgi Ka Sabab Hai

بچپن میں کینسر ایک جین کی غیر موجودگی کا سبب ہے - تحریر نمبر 2958

یہ ایک خطرناک کینسر ہے اور 2 سال کی عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے

جمعرات 1 مئی 2025

سائنسدانوں کے مطابق جو بچے بچپن ہی سے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں اور یہ کینسر ان کے پورے جسم میں پھیل جاتا ہے ان میں سے اکثر بچوں میں ایک جین کی غیر موجودگی پائی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق Neuroblastoma جو کہ ایک خطرناک کینسر ہے اور 2 سال کی عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے یہ دریافت یقینا اس کینسر کے علاج کے لئے معاون ہو گی۔یہ بات بالکل واضح ہو چکی ہے کہ یہ جین اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ کینسر سیلز کو بننے نہ دیا جائے لیکن یہ ہر گز بھی کینسر کے ابتداء ہونے کے عمل میں حصہ نہیں لیتا ہے۔

یہ جین Caspase 8 کہلاتا ہے اور 70 فیصد متاثرہ بچوں میں یہ جین نہیں پایا جاتا ہے اور کینسر کی ابتداء تب ہی سے ہو جاتی ہے کہ جب جسم میں غیر معمولی (ابنارمل) خلیات بناء کسی روک ٹوک و بغیر کسی کنٹرول کے تیزی سے بننا شروع ہو جاتے ہیں اور پھر ٹیومر کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ غیر معمولی افزائش (ابنارمل گروتھ) اُس وقت زیادہ خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے کہ جب یہ اپنی ابتدائی جگہ کے علاوہ جسم کے دیگر حصوں میں پھیلنا شروع ہوتی ہے۔


زیادہ تر اس سے متاثرہ بچوں میں اس بیماری کی اُس وقت تشخیص ہوتی ہے جب یہ کینسر پورے جسم میں پھیل جاتا ہے۔ڈاکٹر چیرش جو کہ اس رپورٹ کے اعلیٰ مصنف ہیں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یقینا کینسر کے ٹیومر کی ابتداء نہیں بلکہ یہ بات زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ کچھ ٹیومر کے خلیات یا سیلز میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ آسانی سے دوسری جگہ منتقل ہو سکتے ہیں جہاں یہ نیا ٹیومر بناتے ہیں۔

سائنسدانوں نے تفصیلاً بیان کیا کہ جب Neuroblastoma کے خلیات اپنی ابتدائی جگہ سے دوسری جگہ پر حرکت کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس حرکت سے دو چار مسلز Capase 8 جین کو متحرک ہونے کا اشارہ بھیج دیتے ہیں۔جو کہ ان سیلز (خلیات) کی تخریبی کاروائیوں کو روکنے میں سرگرم ہو جاتا ہے لیکن کینسر کی کچھ اقسام میں ٹیومر کے خلیات میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ Capase 8 کی اس مدافعتی سرگرمی کو روک کر اس جین کا ہی خاتمہ کر دے اور اپنی افزائش جاری رکھتے ہوئے جسم کے دیگر حصوں میں ٹیومر کے خلیات کی تشکیل جاری رکھ سکے۔چیرش اور اُن کے ساتھیوں کا کہنا ہے یہ دریافت اُن دوسرے کینسرز پر بھی لاگوں ہو سکتی ہے کہ جو پھیلنے کے لئے یہی راستہ اختیار کرتے ہیں۔

Browse More Cancer