Vitamin D Colon Cancer Ke Patients Ke Liye Mufeed Hai - Article No. 2974

Vitamin D Colon Cancer Ke Patients Ke Liye Mufeed Hai

وٹامن D قولون کینسر کے مریضوں کے لئے مفید ہے - تحریر نمبر 2974

وٹامن D کی زیادہ مقدار استعمال کرنے والے لوگوں میں قولون کے کینسر کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں

ہفتہ 21 جون 2025

ایک حالیہ اسٹڈی کے مطابق وٹامن D بڑی آنت یعنی قولون کے کینسر (Colorectal Cancer) کے مریضوں کی زندگیاں بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔اس سے پہلے کی گئی ریسرچ سے معلوم ہوا تھا کہ وٹامن D کی زیادہ مقدار استعمال کرنے والے لوگوں میں قولون کے کینسر کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر قولون کینسر کے امکانات ان ممالک میں 50 فیصد تک کم ہیں جہاں سورج زیادہ نکلتا ہے اور کھانے میں مچھلی زیادہ استعمال کی جاتی ہے جو کہ وٹامن D کے حصول کا بڑا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)


Boston Cancer Institute USA میں 304 مرد اور خواتین پر کی جانے والی ریسرچ سے یہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔اس اسٹڈی کا مقصد کینسر کے مریضوں کے جسم میں وٹامن D کے توازن اور مریض کی صحت یابی کے مابین ربطہ کی تحقیق کرنا تھی۔تحقیق کاروں نے Journal Of Clinical Oncology میں لکھا ہے کہ ”ساڑھے چھ سال کی ریسرچ کے دوران جن مریضوں میں وٹامن D کا لیول 25 فیصد تک تھا ان کے مرنے کے امکانات 50 فیصد کم تھے‘ نسبتاً ان مریضوں کے جن میں وٹامن D کا لیول 25 فیصد سے کم تھا۔

Browse More Cancer