Agar Nas Par Nas Chadh Jaye To - Article No. 2633

اگر نس پر نس چڑھ جائے تو - تحریر نمبر 2633
اگر الرجی والی کھانسی ہو ․․․ چند تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں
منگل 31 جنوری 2023
اگر آپ متوازن غذا اور مکمل غذائیت پر مشتمل خوراک لیتے ہوں تو ایسی ناگہانی سے بچاؤ ممکن ہے۔ٹوٹکا بھی کر کے دیکھیں مثلاً جس پاؤں کی نس چڑھی ہے اسی طرف کے ہاتھ کی بیچ کی انگلی کے ناخن کے نچلے حصے کو دبائیں اور چھوڑ دیں۔
(جاری ہے)
اس عمل کو بار بار دہرائیں اور ایسا تب تک کریں جب تک نس اُتر نہ جائے اور آپ سکون محسوس کر سکیں یہ عمل پریشر دینا کہلاتا ہے۔
انگلی کی پور کو دبانے سے نسوں میں ایک پریشر (دباؤ) بنتا ہے جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور پاؤں کی نس میں آرام آتا ہے۔
اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں نمک ملا کر اس پانی میں دس منٹ تک کے پاؤں ڈبو کر رکھنے سے پاؤں کی سوزش اور پٹھوں کی اکڑن میں آرام آتا ہے جبکہ نسوں کا کھچاؤ بھی ختم ہو جاتا ہے۔
الرجی والی کھانسی کیسے جائے؟
کھانسی ہے یا الرجی؟کیا ہوں درست ٹوٹکے؟
اگر کھانسی تین ہفتے تک ختم نہ ہو تو اسے الرجی کہا جاتا ہے۔شدید خشک کھانسی بدلتے موسم کا ایک تحفہ ہے۔یہ ایسی کھانسی ہے جو تین ہفتے سے اوپر ہو جاتی ہے۔یہ سانس کی تکلیف یا کسی الرجی کے باعث ہوتی ہے۔یہ ختم ہونے یعنی افاقہ ہونے میں دیر لگاتی ہے۔عام طور پر اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی اس لئے اس کی جڑ کو پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔
اس الرجی والی کھانسی کو بھگانے کے لئے ایک چمچ شہد میں 6 سے 7 دن کالی مرچ پیس کر ملا کر کھائیں اور یہ ٹوٹکا رات کے کھانے سے پہلے کر لیں۔دو ایک گھنٹے بعد کھانا کھائیں۔
دوسرا ٹوٹکا یہ ہے کہ دھنیے کا مغز،سونف کا مغز،خشخاش،شکر تھوڑی تھوڑی مقدار میں لے کر گرائنڈ کر لیں اس پاؤڈر میں صبح اور شام کے وقت نیم گرم دودھ یا پانی میں ملا کر پی لیں۔یہ کھانسی کا توڑ نسخہ مانا جاتا ہے اور دیکھئے تو عام غذاؤں سے سفوف تیار کیا جاتا ہے جس کے فوائد ذہنی و جسمانی تندرستی کی شکل میں نظر آتے ہیں۔
تیسرا ٹوٹکا یہ ہے کہ منقیٰ (بیج نکال کر) اس میں خشخاش صاف کرکے ہاون دستے میں موٹا موٹا کوٹ لیں چاہیں تو اس کی گولیاں بنا کر شیشی میں محفوظ کر لیں اور صبح،شام اور دوپہر ایک ایک گولی نیم گرم پانی کے ساتھ کھا لی جائیں۔
شدید سردیوں سے تلی ہوئی،کھٹی چیزوں اور بہت زیادہ ٹھنڈے پانی سے پرہیز شروع کر دینا اچھا ہے۔ایک گلاس یا پیالی میں تازہ دودھ (نیم گرم) اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کے پینا خشک الرجی والی کھانسی نہیں ہونے دے گا۔
Browse More Cough And Throat Infection

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain

شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor

رات کے آدھے پہر
Raat Ke Aadhe Pehar

گلے کے امراض
Gale Ke Amraz

اگر نس پر نس چڑھ جائے تو
Agar Nas Par Nas Chadh Jaye To

موسم بدلا ہے،خیال رکھیئے
Mausam Badla Hai Khayal Rakhiye

کھانسی
Khansi

سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے!
Seasonal Influenza Se Kaise Mehfooz Raha Jaye

موسم سرما کی آمد آمد”احتیاط کریں“
Mosaam Sarma Ki Amad Amad - Ehtiyat Kareen

کھانسی کا گھریلو علاج
Khansi Ka Gharelo Ilaaj

موسم بدلتے ہی نزلہ زکام سے مقابلہ کس طرح کیا جائے؟
Mausam Bdalty Hi Nazla Zukam Se Muqaabla Kis Terhan Kia Jaye

کھانسی
Khansi