Khansi - Article No. 1240

Khansi

کھانسی - تحریر نمبر 1240

کھانسی نظام تنفس کی سب سے عام خرابی ہے لیکن کھانسی بذات خود کوئی بیماری نہیں بلکہ یہ نظام تنفس کی بہت سی بیماریوں کی ایک علامت ہے کھانسی کا تدارک متعلقہ بیماری کے انسداد ہی سے کیا جاسکتا ہے

بدھ 24 جنوری 2018

لیکن ایک عام آدمی ان تمام بیماریوں کی تشخیص اور ان میں تمیز نہیں کرسکتا سہولت کے پیش نظر ہم یہاں صرف دو قسم کی کھانسی کا ذکر کریں گے یہ قسمیں نظام تنفس کی اکثر بیماریوں میں پائی جاتی ہیں اور یہ ہیں خشک کھانسی اور بلغم والی کھانسی دونوں قسم کی کھانسی کا اصل سبب نظام تنفس میں کسی مقام پر خارشIrritation ہے یہ خارش ناک میں ہوسکتی ہیں ،گلے میں،نرخرے میں،ہوا کی نالی میں ہوسکتی ہیں پھیپھڑوں میں ہوسکتی ہیں یا پھر اس تھیلی میں ہوسکتی ہیں جس میں پھیپھڑے لیٹے ہوتے ہیںکان کے کسی حصے میں ہونے والی خارش کھانسی کا باعث بنتی ہیں یہ خارش کان کے میل،پھوڑے،پیپ یا کسی دوسری بیماری کی وجہ سے ہوسکتی ہیں ہسٹیریاHysteria بھی کھانسی کا ایک سبب ہے نظام تنفس میں خارش کا اہم ترین سبب سردی ہیں سردی کی وجہ سے جراثیم کو ناک،گلے،سانس کی نالی یا پھیپھڑوں پر قابض ہونے کا موقع مل جاتا ہے اور یہ جراثیم ہی کھانسی کا سبب بنتے ہیں دوسرا بڑا سبب الرجی ہے جو گرد وغبار دھوئیں،گیسوں،بالوں،روئی،ریشم یا اون کے ریشوں اور پھولوں کے بور وغیرہ کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)


خشک کھانسی
اس میں بلغم نہیں آتی تاہم بعض صورتوں میں کھانستے وقت درد ہوتا ہے یہ کھانسی ناک گلے نرخرے اور کان کی خارش کی وجہ سے ہوتی ہے اگر گلا خراب ہو تو ساتھ درد بھی ہوتا ہے پھیپھڑوں کی بیماریوں مثلاً ٹی بی،برانکائیٹس Bronchitis اور نمونیا میں پہلے کھانسی خشک قسم کی ہوتی ہے لیکن کچھ عرصے بعد اس میں بلغم آنے لگتی ہے۔

علاج:روزانہ چار دفعہSteam Inhalation لیں ہیٹر یا چولھے پر پانی کا دیگچہ رکھ کر اس کے قریب کرسی پر بیٹھ جائیں اگر ابلتے ہوئے پانی میں چمچ بھر ٹنکچر بینزوئینTinc.Benzoine ملالیا جائے تو یہ سادہ بھاپ سے زیادہ مفید رہتا ہے کوریکسCorex ایفریلکسEphrilex ٹوریکسTorex یا بینا ڈرلBenadril کے سیرپ کھانسی کے لیے بہترین دوا ہیں ایفریلکس اس لحاظ سے زیادہ مفید ہے کہ یہ کھانسی اور الرجی دونوں کے خلاف جنگ کرتی ہے سیرپ کا ایک چمچہ(چھوٹا) ہر چار گھنٹے بعد استعمال کریں کھانسی کے ساتھ بخار اور درد ہوتو اسپرین لیں۔

بلغم والی کھانسی:یہ پھیپھڑوں اور پھیپھڑوں میں بکھری ہوئی سانس کی نالیوں کی خارش کی وجہ سے ہوتی ہے یہ بیماریاں عموماً زیادہ خطرناک اور طویل المیعاد ہوتی ہے اگر ایسی کھانسی میں چند روز تک افاقہ نہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
علاج:کھانسی کے علاج کے بنیادی اصول یہ ہے کہ خشک کھانسی کو دبانے کی کوشش کی جائے اور بلغم والی کھانسی کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ناقص مواد جسم سے باہر نکل جائے بستر میں مکمل آرام کریں اوپر بیان کیے گئے سیرپ اس قسم کی کھانسی میں بھی مفید ہیں خصوصاً کوریکس،ٹوریکس اور فالکوڈینPholcodine زیادہ اثر انگیز ہیں پیٹھ کے نیچے تکیہ رکھنے سے بلغم آسانی سے منہ کی طرف آسکے گی سوتے وقت بھی منہ کو عام سطح سے نیچے رکھ کر سوئیں بلغم خارج کرنے کے ہر موقع سے پورا فائدہ اٹھائیں بلغم نگلیے مت،بلکہ اسے کسی ایسے برتن میں تھوکیں جسے ڈھکا بھی جاسکے اپنے آپ کو سردی سے محفوظ رکھیں کھانسی خشک ہو یا بلغم والی اس کا سبب معلوم کرکے اس سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کریں خصوصاً ان اشیا سے بچ کر رہیں جن سے آپ الرجک ہیں۔

درج ذیل حالات میں ڈاکٹر سے ملے:
۱۔اگر کھانسی کو ختم کرنے کے گھریلو طریقے ناکام رہیں۔
۲۔اگر کھانسی سے آپ کو بخار ہوگیا ہو۔
۳۔اگر آپ کے سر میں درد ہو یا سردی لگ گئی ہو یا کھانسی کی وجہ سے جسم کے کسی دوسرے حصے میں درد ہونے لگا ہو۔
۴۔جب بلغم میں خون آرہا ہو یا بلغم کا رنگ زنگ کی مانند ہو۔
۵۔جب کھانسی کے دوران آپ کے سینے میں درد ہو یا بوجھ محسوس ہو یا پھر سانس پھول جائے یا گہری سانس لینے سے درد ہو۔

۶۔جب بلغم کی مقدار بہت زیادہ ہو یا یہ پیپ کی طرح ہو اور اس سے بو آتی ہو۔
۷۔بلغم کے ساتھ غلیظ مواد آتا ہو۔
۸۔جب ننھے بچوں کو کھانسی کے ساتھ تیز بخار ہو اور سانس لیتے وقت ان کے منہ سے گڑگڑاہٹ کی آواز آتی ہو۔
۹۔جب مریض کالی کھانسی میں مبتلا ہو(کھانستے وقت”ہووو،،،،،“کی آواز نکلتی ہے)
۰۱۔اگر آپ کی کھانسی پرانی ہو یا کچھ عرصہ بعد لوٹ آتی ہو۔

Browse More Cough And Throat Infection