Nazle Zukam Se Bachne K Tariqe - Article No. 744
نزلے زکام سے بچنے کے طریقے - تحریر نمبر 744
موسم سرما میں جیسے ہی سرد ہوا کے تھپیڑے جسم سے ٹکراتے ہیں سردی لگتی ہے اور نزلہ زکام شروع ہو جاتا ہے ۔اس موسم میں ہمیں الرجی بھی ہوجاتی ہے۔ ان سے بچاوٴ کے لیے گولیاں نہ پھانکیے بلکہ اس کے ازالے کے لئے درج ذیل چار طریقے آزمائیے
بدھ 22 جولائی 2015
موسم سرما میں جیسے ہی سرد ہوا کے تھپیڑے جسم سے ٹکراتے ہیں سردی لگتی ہے اور نزلہ زکام شروع ہو جاتا ہے ۔اس موسم میں ہمیں الرجی بھی ہوجاتی ہے۔ ان سے بچاوٴ کے لیے گولیاں نہ پھانکیے بلکہ اس کے ازالے کے لئے درج ذیل چار طریقے آزمائیے:
سیب کا سرکہ
یہ غشاے مخاطی(ہوائی نالیاں) میں لعاب دار مادے کم کرتا ہے جو سرد ہوا چلنے پر پیدا ہونے لگتے ہیں۔ سرکہ کھانے سے الرجی پیدا کرنے والے عناصر ختم ہو جاتے ہیں مثلاََ گردوغبار ،پھولوں کا زیرہ وغیرہ۔الرجی سے دمہ اور زکام ہو جاتا ہے ۔ ان سب تکالیف پر قابو پانے کے لئے ہلکے گرم پانی کے ایک گلاس میں ایک چمچہ سیب کا سرکہ ڈال کر دن میں دو بار پی لیجیے۔
منوکا شہد
منو کا پھولوں سے رس چوسنے کے بعد شہد کی مکھیاں اس درخت پر چھتا بنالیتی ہیں۔
(جاری ہے)
نمکین پانی
ناک میں جمی رطوبت کو نمکین پانی صاف رکھتا ہے۔ اس سے الرجی بھی نہیں ہوتی۔ ایک بوتل میں صاف پانی لے کر اس میں نمک کی مناسب مقدار ملا لیجیے اور اس سے ناک صاف کیجیے۔ اسی نمکین پانی سے غرارے بھی کیجیے تاکہ آپ کا حلق بھی صاف رہے۔نمک کے محلول کی بوتل میڈیکل اسٹور پر بھی دستیاب ہو جاتی ہے۔ اس کی ایک بوتل خرید لیجیے اور سارے گھر میں اس کا اسپرے کر ڈالیے۔ اس کے اثرسے ناک اور حلق صاف رہے گا۔ لیکن یہ یاد رکھیے کہ الرجی سے بچاوٴ کی خاطر آپ جو ادویہ کھاتے ہیں نمکین پانی ان کا انعم البدل نہیں ہے۔
ہلدی
اپنے کھانوں خاص طورپر شوربے والی غذاوٴں میں ہلدی ضرور شامل کیجیے۔ اس کی رنگت سے غذائیں خوش نما لگتی ہیں اور جب آپ ان غذاوٴں کو کھاتے ہیں تو اس سے حلق کی خراش دور ہو جاتی ہے اور زکام کے اثرات بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ رات کو بستر پر جانے سے قبل گرم دودھ کے ایک گلاس میں تھوڑی سی ہلدی اور پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر پینے سے سینہ صاف ہو جاتاہے اور بلغمی اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔
Browse More Cough And Throat Infection
رات کے آدھے پہر
Raat Ke Aadhe Pehar
گلے کے امراض
Gale Ke Amraz
اگر نس پر نس چڑھ جائے تو
Agar Nas Par Nas Chadh Jaye To
موسم بدلا ہے،خیال رکھیئے
Mausam Badla Hai Khayal Rakhiye
کھانسی
Khansi
سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے!
Seasonal Influenza Se Kaise Mehfooz Raha Jaye
موسم سرما کی آمد آمد”احتیاط کریں“
Mosaam Sarma Ki Amad Amad - Ehtiyat Kareen
کھانسی کا گھریلو علاج
Khansi Ka Gharelo Ilaaj
موسم بدلتے ہی نزلہ زکام سے مقابلہ کس طرح کیا جائے؟
Mausam Bdalty Hi Nazla Zukam Se Muqaabla Kis Terhan Kia Jaye
کھانسی
Khansi
گلا بند ہونا
Gala Band Huna
جراثیمی زکام
Jaraseem Zukam