- Home
- Health
- Articles
- Cough And Throat Infection
- Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor - Article No. 2912
شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور - تحریر نمبر 2912
شہد اور دار چینی کے امتزاج سے کئی امراض کا علاج کیا جا سکتا ہے
منگل 17 دسمبر 2024
(جاری ہے)
اس مرکب کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
سردی اور کھانسی
ایک بڑا چمچ شہد کنکنا گرم کر کے اس میں ایک چوتھائی چمچ دار چینی پاؤڈر ملا لیں۔اس مرکب کا استعمال کھانسی اور سانس کی تکلیف میں مفید ہے۔
بال جھڑنے کے لئے
بال جھڑنے یا گنج پن میں گرم زیتون کے تیل میں ایک چھوٹا چمچ شہد اور ایک چھوٹا چمچ دار چینی ملا کر استعمال کرنا مفید ہے۔نہانے سے پہلے سر پر یہ مکسچر لگایا جائے۔اسے پندرہ منٹ لگا رہنے دیں۔اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں۔
کولیسٹرول کم رہتا ہے
بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مریضوں کے لئے شہد اور دار چینی مفید ہیں۔ان بیماریوں میں مبتلا افراد کو مستقل اپنی غذا کا خیال رکھنا چاہیے۔ایک چھوٹا چمچ دار چینی پاؤڈر کو ایک چھوٹے چمچ شہد میں ملا دیں۔اس مرکب کو ایک کپ پانی یا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں۔یہ کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مفید مانا جاتا ہے۔
کیڑا کاٹ لے تو
شہد اور دار چینی میں جراثیم مارنے کی خصوصیات ہیں۔شہد اور دار چینی پاؤڈر کو کنکنے گرم پانی میں ملائیں اور ایک پیسٹ بنا لیں۔اسے جسم کے اس حصے پر لگا لیں جہاں کیڑے نے کاٹا ہو۔
تیزابیت میں مفید
ہاضمے کی خرابی، معدے کی جلن اور تیزابیت میں شہد اور دار چینی مفید ہیں۔ہر کھانے سے قبل شہد اور دار چینی کا پاؤڈر مکس کر کے استعمال کرنے سے پیٹ میں جلن یا بدہضمی میں آرام ملتا ہے۔
کیل مہاسے ختم کرنے کے لئے
دار چینی اور شہد کا گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔اسے دانوں اور کیل مہاسوں پر لگا کر 15 منٹوں کے لئے لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔اس عمل کو ہفتے میں دو تین بار کرنے سے کیل مہاسوں سے کافی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
شفاف جلد
شہد ایک اچھا اینٹی آکسائیڈنٹ ہے۔اسے پینا معمول بنا لینا جسم سے کئی زہریلے اجزاء کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔شہد کی جراثیم کش خصوصیات جلد کو شفاف اور بہتر بنانے میں مفید ہیں۔
صحت مند دل
طبی تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس شریانوں کو سکڑنے سے محفوظ رکھتے ہیں۔شریانوں کا سکڑنا حرکت قلب متاثر ہونے، یادداشت خراب ہونے یا سر درد کا باعث بنتا ہے۔روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ 2 سے تین چمچ شہد کا استعمال کئی مسائل سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
بہتر یادداشت
طبی ماہرین نے شہد کو ذہنی تناؤ میں مفید پایا ہے۔شہد یادداشت بہتر بنانے میں بھی مفید ہے۔شہد میں موجود کیلشیم دماغ میں آسانی سے جذب ہو جاتا ہے جو کہ دماغی افعال پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے۔
معدے کے لئے فائدہ مند
جراثیم کش ہونے کی وجہ سے خالی پیٹ ایک چمچ شہد پینا نظام ہضم سے جڑے متعدد امراض سے تحفظ دیتا ہے۔شہد مضر جراثیموں کو ختم کر کے جسم کے اندر کئی چھوٹے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔
سر کی خشکی دور
شہد سے بال دھونا سر کی خشکی میں مفید ہے۔اس کے استعمال سے سر کی نمی بحال ہوتی ہے۔سر کی خشکی سے نجات کے لئے شہد کو نیم گرم پانی میں مکس کر کے سر پر اس کی دو سے تین منٹ تک مالش کی جائے۔
مدافعتی نظام مضبوط
شہد میں پولی فائنولز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔اس کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔روزانہ شہد استعمال کرنے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔اس طرح بیماریوں سے باآسانی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
اینٹی بیکٹیریل
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہد میں اینٹی بیکٹیریا کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔اسے پینے سے معدے میں موجود نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں۔
Browse More Cough And Throat Infection
لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain
شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor
رات کے آدھے پہر
Raat Ke Aadhe Pehar
گلے کے امراض
Gale Ke Amraz
اگر نس پر نس چڑھ جائے تو
Agar Nas Par Nas Chadh Jaye To
موسم بدلا ہے،خیال رکھیئے
Mausam Badla Hai Khayal Rakhiye
کھانسی
Khansi
سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے!
Seasonal Influenza Se Kaise Mehfooz Raha Jaye
موسم سرما کی آمد آمد”احتیاط کریں“
Mosaam Sarma Ki Amad Amad - Ehtiyat Kareen
کھانسی کا گھریلو علاج
Khansi Ka Gharelo Ilaaj
موسم بدلتے ہی نزلہ زکام سے مقابلہ کس طرح کیا جائے؟
Mausam Bdalty Hi Nazla Zukam Se Muqaabla Kis Terhan Kia Jaye
کھانسی
Khansi